اتوار 11 اپریل 2021ء
اتوار 11 اپریل 2021ء

اہم خبریں

کھائی گلہ، کوئیاں میں ساس بہو سمیت ایک ہی روزتین اموات

کھائی گلہ (نمائندہ خصوصی) ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی کھائی گلہ سردار اصغر خان کے بڑے بھائی ماسٹر سردار افضل خان سمیت کوئیاں میں یکے بعد دیگر تین اموا ت ٗ ایک ہی گھر سے ساس بہوکے جنازے اٹھائے گئے ٗ تفصیلات کے مطابق گاؤں کوئیاں میں کورونا وباء نے آج تین افراد کی جان لے لی ٗمحمد گلزار خان مرحوم کی اہلیہ محترمہ اور بہو انتقال کر گئیں جن کی نماز جنازہ کوئیاں رقبہ ٹھوٹھرمیں دن تین بجے ادا کی گئی۔جبکہ ٹاؤن کمیٹی کھائی گلہ کے ایڈمنسٹریٹر سردار محمد اصغر خان کے بڑے بھائی ماسٹر (ر) محمد افضل خان بھی کرونا وباء سے شکار ہو کر اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ مرحوم کی نماز جنازہ کوئیاں دھن میں 7بجے ادا کی گئی۔ تینوں مریض راولاکوٹ میں زیر علاج رہے۔ 

پاکستان

عمران خان سے خاتون نے”گھبرانے“ کی اجازت مانگ لی

اسلام آباد (دھرتی نیوز)وزیراعظم  سے ایک خاتون نے مہنگائی کے حوالے سے وزیراعظم سے سوال کرتے ہوئے کہاکہ  اگر آپ مہنگائی پر قابو نہیں پا سکتے تو مہربانی کرکے اب ہمیں گھبرانے کی اجازت دے دیں۔ خاتون نے لائیو کال پر وزیراعظم کو شرمندہ کردیا،خاتون کا یہ منفرد طنز سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ متعد ویب چینل پر تبصروں تجزیوں  کے پروگرام  لگا دیے گئے۔اتوار کو وزیر اعظم عمران خان کی عوام سے ٹیلی فون کے ذریعے بات چیت کے دوران اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے حوالے سے حکومتی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں، بچوں کی سکولوں کی فیس بھی نہیں دی جارہی، آگے رمضان آرہا ہے جس کی وجہ سے چیزوں کی قیمتیں بڑھتی جارہی ہیں، مہربانی کرکے آپ نے جو وعدے کئے تھے انہیں کب تک پورا کریں گے، حکومت میں آنے کے بعدآپ کا کہنا تھا کہ  گھبرانا نہیں ہے۔ خاتون نے طنزا وزیر اعظم سے کہا کہ اگر آپ مہنگائی پر قابو نہیں پا سکتے تو

انٹرنیشنل

فورڈ“اور جنرل الیکٹرک کا معاہدہ، 100 دنوں میں 50 ہزار وینٹی لیٹرز تیار کرنے کا منصوبہ

” نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ کی گاڑیاں بنانے والے کمپنی فورڈ اور جنرل الیکٹرک اب مل کر صرف 100 دنوں میں 50 ہزار وینٹی لیٹرز بنائیں گی۔خیال رہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس کے باعث پوری دنیا میں اب تک سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اموات میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ بی بی سی کے مطابق دونوں کمپنیوں کا کہنا ہے کہ وہ وینٹی لیٹرز کا غیر پیچیدہ ڈیزائن بنائیں گی اور مشیگن میں فورڈ کے گاڑیاں بنانے والے پلانٹ کو وینٹی لیٹرز بنانے کے لیے استعمال کریں گے۔تاہم یہ کام وہ 20 اپریل سے شروع کریں گے، اور اس آسان ڈیزائن کی بدولت وہ جلد از جلد زیادہ سے زیادہ وینٹی لیٹرز بنا سکیں گے۔خیال رہے کہ امریکی صدر ڈانلڈ ٹرمپ نے دونوں کمپنیوں پر اس حوالے سے اپنی ٹویٹس میں تنقید کی تھی تاہم اب وہ ان کی تعریف کر رہے ہیں۔فورڈ تین شفٹس کے ذریعے 24 گھنٹے کام کر کے وینٹی لیٹرز بنانے کی کوشش کرے گا تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ میں وینٹی لیٹرز کی سب سے ز

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم