پیر 25 اکتوبر 2021ء
پیر 25 اکتوبر 2021ء

پتا بھی ہے ماڈرن کون ہوتا ہے..؟؟۔۔۔۔ریحانہ عزیز کشمیری

  میں چاہتی ہوں ہر لڑکی ماڈرن بنے.اونچا پاجامہ۔۔ تنگ قمیض۔۔کھلے بال۔۔پرفیکٹ میک اپ۔۔نظر میں حیا نہ ہو ہر نامحرم کی جانب بلا جھجک اٹھ جائے۔۔۔اتنا باریک لباس کی جسم کو چھپانے کی جگہ جسم مزید واضع اور پرکشش نظر آ? کہ اٹھنے والی ہر آنکھ پہلی نظر میں ہی پورا سِٹی سکین باآسانی کرلے۔چلیں یہ گیٹ اپ تو ہو گیا سو کالڈ ماڈرنز کا (پینڈؤوں والا)۔۔۔پینڈو وہی ہوتے ہیں نا جنکو ڈھنگ نہ ہو کسی چیز کے استعمال کااب باری ہے۔ماڈرن گیٹ اپ* کی ڈھکے بال کہ ایک بال بھی کوء دیکھ نہ پائے۔کھلا لباس جس سے جسم واضع نہ ہو با حیا۔ جھکی نظر،حجاب ساتھ چہرہ ڈھانپا ہوعبایا۔۔۔وہ عبایا نہیں جو فٹنگ والا ہو جس پہ ڈیزائنگ ہو چمک دھمک ہو جو عبایہ کے نام پہ مزاق ہو۔۔۔بلکہ سادہ کھلا عبایہ کہ اٹھٹی نظر حیا اور احترام سے جھک جا? اور پہچان لے کہ اسلام کی شہزادی گزر رہی ہے۔یہ ہے ماڈرن ہونا۔۔اسلام 1400 سال پہلے کا دین اگر آج تک سچا ہے اور اسکی تعلیمات وقت کزرنے کہ ساتھ بھی پتھر پر لکیر کی طرح درست ہیں تو اسکی تعلیم ہمیشہ ہی صحیح رہیں گی اب اگر الفاظ کا چناؤ غلط لگا تھا۔۔ مگر حقیقت تو یہی ہے۔ اب اگر اس سب کے دوران یہ سوچ شدت سے آرہی ہو کہ کردار اور نیت صاف ہونی چا ئیے۔ تو ہمارا کردار اور نیت حضرت بی بی فاطمہؓ اور ازواج مطہرات سے زیادہ صاف نہیں ہو سکتی۔۔۔ہیں نا!!!!! لڑکیاں متوجہ ہوں *لباس خریدتے ہوئے ایسا کپڑا لیں جس میں سے اپ کا جسم نظر نہ آئے.سلواتے ہوئے گلہ چھوٹا رکھوائیں کہ جھک کر کوء چیز پکڑیں یا گھر کی؟-- صفاء کرتے بے پردگی نہ ہو.لباس تھوڑا کھلا سلوائیں کہ انسان انسان محسوس ہوں.نہ کہ جانوروں کی کھال سا چپکا ہوا.گھر سے باہر نکلتے ہوئے اگر اپ برقع نہیں پہنتی تو احتیاط ایک چادر ضرور رکھا کریں کہ بارش ہونے پر لباس سے جسم نظر نہ آئے.یا پسینے کی وجہ سے بھیگ جانے پر جسم نمایاں ہو تو چادر لپیٹ لیں۔گرمیوں میں لان کے سادے لباس کے نیچے شمیز ضرور پہنیں۔راستے میں چلتے ہوئے دوپٹا کھسک گیا ہے تو اسے پورا اتار کر درست مت کریں.بلکہ سلیقہ سے کچھ حصہ سینے پر رہنے دیں اور باقی آرام سے درست کر لیں۔اسلام سر کے بال چھپانے کے ساتھ ساتھ جسم چھپانے کے لیے, بھی کہتا ہے۔سر پر رضاء لپیٹنے کے ساتھ ٹائیٹس پہن کر عجیب سا بد نماجانور مت بنیں.اپ اپنے گھر والوں کے زمہ دار ہیں.ہر آدمی سے اس کی رعایہ کے بارے سوال کیا جائے گا. مرد حضرات اپنی عزت کا خیال رکھا کرے آپ کے ساتھ اپ کی بیوی بیٹی ماڈرن لباس پہن کر چل رہی ہو تو جتنے مرد و خواتین اسے دیکھ کر فتنے میں مبتلا ہونگے اس کا گناہ اپ پر ہے اور آپ خود ہی ذمہ دار  ہیں۔۔۔اچھی لڑکیاں خوشبو نہیں لگاتی ہیں!!جو لڑکی اللّہ کی بات مانتی ہے وہ اسے ٹھوکر نہیں لگنے دیتا ہے!!اچھی لڑکیاں چھپے ہوئے دوست نہیں بناتی ہیں!!بڑے ناخن  بلیوں کے اچھے لگتے ہیں اچھی لڑکیوں کے نہیں!!رہی محبت تو وہ اچھی لڑکیوں کو بھی ہو جاتی ہے مگر جب انہیں پتہ چلتا ہے کہ وہ محبت انہیں مل نہیں سکتی تو وہ خاموش ہو جاتی ہیں اور اچھی لڑکیاں خاموش اچھی لگتی ہیں!!اچھی لڑکیاں اپنے حجاب کی حفاظت کرتی ہیں کیونکہ وہ جانتی ہیں کہ یہ صرف ان کے حسن کو چھپانے کے لیئے نہی..بچانے کے لیے ہیں!!اچھی لڑکیاں ہر جگہ نہیں چلی جاتی وہ ہر کسی سے نہیں مل لیتیں ہر کسی سے باتیں نہیں کر لیتی!!کوئی بھی لڑکی بری نہیں ہوتی بس اس سے کبھی کبھار کچھ ایسا ہوجاتا ہے جو برا ہوتا ہے!!اچھی لڑکیاں اللہ سے اچھا گمان رکھتی ہیں!!تو کون کون ایسا خوش قسمت ہے ان چیزوں سے پاک ہو؟؟؟؟  ماشائاللہ ماشائاللہ..

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم