بدھ 21 نومبر 2018ء
بدھ 21 نومبر 2018ء

برطانیہ کی ایک ٹیچر نےاپنے طالبات کے لیے 35 زبانیں سیکھ لیں جس کے بعد ان کا شمار دنیا کے 10 بہترین اساتذہ کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔

برطانیہ کی ایک ٹیچر نےاپنے طالبات کے لیے 35 زبانیں سیکھ لیں جس کے بعد ان کا شمار دنیا کے 10 بہترین اساتذہ کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔ برطانوی اخبار ’ڈیلی میل‘ کے مطابق انتالیس برس کی اینڈریا ظفیراکائو نے اپنی کلاس کے طلبہ کو خوش آمدید کہنے کے لیے 35 مختلف زبانیں سیکھیں ہیں جس کے سبب اس برطانوی ٹیچر کو دنیا بھر کے ہزاروں امیدواروں میں سےانتہائی پروقار بین الاقوامی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ان کا نام دنیا کے 10 بہترین اساتذہ میں بھی شامل کیا گیا ہے۔ اینڈریا ظفیراکائو برطانوی شہر برینٹ کے ایلپرٹن کمیونٹی اسکول میں تارکین وطن کے بچوں کو پڑھاتی ہیں اور حیران کن بات یہ ہے کہ ان کا اسکول برطانیہ کے غریب ترین علاقے کا اسکول ہے اور اسے انتہائی محروم طبقے کا اسکول سمجھا جاتا ہے۔ مختلف ممالک سے آئے بچوں کے درمیان ’کمیونیکیشن گیپ‘ ختم کرنے کر لیے اینڈریا نے 35 زبانیں سیکھیں تاکہ ہر طالب علم ان سے با آسانی بات کرسکے اور ان کو بھی بچوں کےساتھ ساتھ ان کے والدین سے بات چیت کرنے میں کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ برطانوی ٹیچر اینڈریا ظفیراکائو نے جو 35 زبانیں سیکھی ہیں ان میں گجراتی، ہندی، تامل، سومالی، عربی، اردو، اطالوی، پرتگالی، پولش اور دیگر زبانیں شامل ہیں۔ انہوں نے ڈیلی میل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’کسی کو خوش آمدید کہنے کے لیے اُسی کی زبان استعمال کی جائے تو اچھا اثر پڑتا ہے۔ مختلف زبانوں کا آنا ایک خاندان اور اسکول کے درمیان بہتر تعلق بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ‘ اپنے بچوں کے لیےبے حد محبت اور پر خلوص جذبہ رکھنے کے باعث انہیں ’ملین ڈالرٹیچنگ پرائز‘ سے نوازا جائے گاجبکہ ان کا نام دنیا کے 10 بہترین اساتذہ کی فہرست میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔ رواں سال 18مارچ کودبئی میں ایک تقریب منعقد کی جائے گی جہاں اینڈریا کو یہ ایوارڈ پیش کیا جائے گا۔