بدھ 21 نومبر 2018ء
بدھ 21 نومبر 2018ء

نریندرمودی نے اذان کی آواز پر2منٹ تقریر میں وقفہ دے دیا

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اذان شروع ہونے پر تقریر میں دو منٹ کیلئے وقفہ دے دیا۔نریندر مودی تریپورہ انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی کے بعد نئی دلی میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے کہ اس دوران وہاں ایک مسجد میں اذان شروع ہوگئی۔اس موقع پر بھارتی وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں وقفہ دیا اور اذان ختم ہونے پر تقریر دوبارہ شروع کی۔وقفہ کے دوران نریندر مودی 2منٹ تک خاموش رہے ۔