پیر 19 نومبر 2018ء
پیر 19 نومبر 2018ء

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کروائے ، سردار امجد یوسف

جنیوا( دھرتی نیوز) اقوام متحدہ انسانی حقو ق کے 37ویں اجلاس کے موقع پر کشمیر ی وفد جس کی سربراہی سردار امجد یوسف ایگزیکٹو ڈائریکٹر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کر رہے تھے ، نے جنیوا میں میچول فراسٹ سپیشل رپورٹر برائے تحفظ عملداران انسانی حقوق سے ملاقات کی ، وفد نے ملاقات میں میچل فراسٹ کی مقبوضہ کشمیر میں علمبرداران انسانی حقوق ، صحافیوں ، وکلاءکے ساتھ بھارتی افواج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالیوں اور مظالم کی طرف توجہ دلائی اور مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کا ادارہ برائے انسانی حقوق ان مظالم کا نوٹس لے اور بھارت سے جواب طلب کرے ، بھارت کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کرکے بے گناہ لوگوں کو قتل کر رہا ہے اور خطے میں جنگی جنون پیدا کرکے مظالم سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے ، اس لئے عالمی برادری اس کا نوٹس لے اور بے گناہ اسیران کو رہا کرے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بند کرے ، وفد میں سردار امجد یوسف کے علاوہ ممبر حریت کانفرنس حسن بناہ ، پرویز احمد ایڈووکیٹ، شمیم شال اور شگفتہ اشرف شامل تھے ۔