پیر 19 نومبر 2018ء
پیر 19 نومبر 2018ء

سورج میں سوراخ ہو گیا

لندن (اے این این)مختلف عالمی اداروں نے پیش گوئی کی ہے کے6 مئی کو شمسی طوفان کا خطرہ ہے جو سورج میں سوراخ کے باعث رونما ہوسکتا ہے ۔خلائی موسم کی ویب سائٹ کے مطابق سورج کا سوراخ والا حصہ زمین کی طرف گردش کررہا ہے اور اس طوفان کی مقناطیسی لہروں سے جزوی ٹیکنیکل بلیک آﺅٹ ہوسکتا ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق ناسا کی تصاویرسے لگتا ہے کے کالے شمسی سوراخ سے لہریں نکل رہی ہیں۔این او اے اے کا کہنا ہے کہ طوفان شمالی اور جنوبی روشنی کی وجہ سے آسکتا ہے ، متوقع شمسی طوفا ن کی G-1 یا معمولی درجہ بندی کی گئی ہے۔