بدھ 01 دسمبر 2021ء
بدھ 01 دسمبر 2021ء

امریکہ میں فیس بک کے نئے فیچر متعارف

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ میں فیس بک ایک نیا فیچر ٹیسٹ کر رہی ہے جہاں وہ صارفین سے یہ پوچھتے ہیں کہ انھیں اس بات کی پریشانی تو نہیں کہ ان کے جاننے والوں میں سے کوئی شدت پسندی کی طرف جا رہا ہو۔اس کے علاوہ کچھ صارفین کو یہ تنبیہی پیغام بھی بھیجا جائے گا کہ انھوں نے شدت پسندی پر مبنی مواد دیکھا ہے۔یہ دونوں فیچر فیس بک کے ری ڈائریکٹ انیشیٹیو کے تحت ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں جس کا مقصد شدی پسندی کا مقابلہ کرنا ہے۔یہ پیغامات صارف کو ایک ایسے صفحہ پر از خود لے جاتے ہیں جہاں ان کے پاس اس سب سے نمٹنے کے لیے سپورٹ موجود ہوتی ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق فیس بک کی ترجمان کا کہنا تھا کہ‘یہ ٹیسٹ ان دیگر بڑے اقدامات کا حصہ ہیں جہاں ہم ایسے لوگوں کی مدد اور انھیں وسائل فراہم کر رہے ہیں جنھیں شدی پسندانہ مواد کا سامنا کرنا پڑا ہو یا وہ کسی ایسے شخص کو جانتے ہوں جو کہ شدت پسند بن رہا ہو۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی کمپنی غیر سرکاری تنظیموں اور سیکٹر کے ماہرین کے ساتھ مل کر اس پروجیکٹ پر کام کر رہی ہے۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم