بدھ 16 اکتوبر 2019ء
بدھ 16 اکتوبر 2019ء

ریاست سو ساءٹی کی طاقت کے بغیر نہیں قاءم رہ سکتی،وزیر اعظم آزاد کشمیر

  وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ ریاست سوسائٹی کی طاقت کے بغیر قائم نہیں رہ سکتی جب تک معاشرے میں خواتین اپنا کردار ادا نہ کریں گی اس وقت تک قوم ترقی نہیں کرسکتی سب سے پہلے تربیت ماں کی گود ہوتی ہے میرٹ کو ہر صورت قائم کیا جائے گا پبلک سروس کمیشن ،این ٹی ایس کے ذریعے نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار دیا جامعات ملک کی ترقی کے لیے بنیاد فراہم کرتی ہیں وویمن یونیورسٹی کی اراضی کا معاملہ آئندہ چند روز میںحل ہو جائے گا کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں اراضی کے لیے ہم نے لکھ کر بھیج دیا ہے باغ یونیورسٹی کی رفتار اور کارکردگی اچھی ہے جامعات میں اصلاحات اور انقلابی تبدیلیاں لانا چاہتے ہیں۔ تاکہ ہمارے نوجوان عصر حاضر کے چیلنجز کا مقابلہ کو سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ خواتین باغ کی فیکلٹی ممبرز میں سکالر شپ اور لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان، وائس چانسلر وویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر حلیم خان، لبنیٰ ہارون ، غیور عباسی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ وویمن یونیورسٹی پوری ریاست کی ہے اور اس وقت یہ باغ میں موجود ہے اور باغ میرا گھر ہے۔ جلد ہی یونیورسٹی کا دورہ کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ بچیاں محض ڈگری کے حصول کے لیے نہیں بلکہ اپنی تعلیمی قابلیت سے ریاست کی ترقی کے لیے کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ پڑھے لکھے نوجوانوں کے لئے این ٹی ایس اور میرٹ قائم کر دیا ہے۔ ہمارا اپنا ٹیکسٹ بک بورڈ قائم ہے مجھے بتایا گیا کہ ٹیکسٹ بک بورڈ میں صرف ایک ماہر مضمون ہے جو کیا سلیبس تیار کرے گا۔ ہم 5پی ایچ ڈی اس ٹیکسٹ بک بورڈ میں شامل کرنا چاہتے ہیںتاکہ ہمارا نصاب دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ چیئر مین ہائیر ایجوکیشن کمشن ڈاکٹر مختار کے تعاون کے شکرگزار ہیںہماری کوشش ہو گی کہ انہیں توسیع ملے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ جن فیکلٹی ممبرز نے سکالر شپس حاصل کی ہےںوہ قابل مبارک باد ہیں۔ وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان نے کہا کہ راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں حکومت ریاست میں گڈ گورننس کے لیے کوشاں ہے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے 45سالہ پرانی تحریک قرارداد ختم نبوت پر قانون سازی کر کے اسے قانونی شکل دی۔ اور آج بھی ایک جماعت اس سعادت سے محروم رہی۔ آئینی اصلاحات کے حوالے سے بھی جلد ریاست کے عوام کو خوشخبری ملے گی۔ یونیورسٹی کے وی سی کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ وائس چانسلر وویمن یونیورسٹی ڈاکٹر حلیم نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کا شکریہ ادا کیا۔وی سی وزیر اعظم آزاد کشمیر کو وویمن یونیورسٹی کو درپیش مسائل اور مشکلات سے بھی آگا ہ کیا۔ جبکہ کہ پی آر او غیور عباسی نے وزیر اعظم کو تفصیلی بریفنگ دی ۔ تقریب میں 20فیکلٹی ممبران کو سکالر شپس اور 16کو لیپ ٹاپ دیئے گئے۔ غیور عباسی نے وزیر اعظم کو بتایا کہ سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے فیس معافی کی مد میں11کروڑ روپے جامعہ کو دیے جس سے مستحق طالبات نے مفت تعلیم حاصل کی۔ تقریب میں تقریری مقابلے میں کامیابی پر فریال قمر راجہ ،ایمن حنیف کو سرٹیفیکیٹس دیے گئے سٹیج سیکرٹری کے فرائض لبنیٰ ہارون لیکچرر انٹرنیشنل پیس نے سرانجام دیے۔