بدھ 16 اکتوبر 2019ء
بدھ 16 اکتوبر 2019ء

ایل او سی سے ایک خاندان ہجرت کر کے باغ پہنچ گیا

باغ ( دھرتی نیوز ) لائن آف کنٹرول (ایل او سی ) پربھارتی فوج کی بلاجواز فائرنگ سے تنگ آکر ایل او سی پر واقع گاﺅں خواجہ بانڈی کا ایک خاندان نقل مقانی کر کے باغ شہر پہنچ گیا جہاں وہ اپنے رشتہ داروں کے گھر رہائش پذیر ہے۔ نقل مقانی کرنے والے خاندان میں بچے خواتین اور بزرگ بھی شامل ہیں ۔ متاثرین عبدالرشید اعوان، دلشاد اعوان،لطیف اعوان،خواجہ خورشید،عبدالحمید،خواجہ نصیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانچ روز سے فائرنگ کے سلسلہ میں تیزی آئی ہے بھارتی فوج بھاری گنیں استعمال کررہی ہے ،خواجہ بانڈی،لڑی لڑداراں،سرجی وار،آگی واس کے گاوں بھارتی فائرنگ سے بری طرح متاثر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم اپنی املاک مال مویشی کو چھوڑ کر رات کی تاریکی میں بچوں اور خواتین کو لے کر باغ پہنچے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ عالمی برادری بھارتی فوج کی دہشت گردی کا نوٹس لے، متاثرین نے حکومت پاکستان اور حکومت آزادکشمیر سے مطالبہ کیا کہ بھارتی فوج کی فائرنگ کے متاثرین کی آبادکاری اور بچوں کی تعلیم اور دیگر مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔