اتوار 23  ستمبر 2018ء
اتوار 23  ستمبر 2018ء

آزادکشمیر پرائیویٹ سکول اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل

پلندری ( دھرتی نیوز) آزادکشمیر پرائیویٹ سکول اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی انتخابات مکمل ہوگئے۔ چیف الیکشن کمشنر سردار شیراز کی طرف سے جاری کردہ نتائج کے مطابق چوہدری محمود اقبال مرکزی صدر (مظفرآباد )،محمد پرویز سینئیر نائب صدر (حویلی )، محمد ندیم نائب صدر اول(کوٹلی )، مسبخ ممتاز نائب صدر دوم(نیلم )،محمد خالد کھوکھر مرکزی سیکرٹری جنرل (باغ )،محمد قدیرمرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل(راولاکوٹ )،اختر عباسی سیکرٹری اطلاعات (باغ )، وقاص احمد سیکرٹری فنانس (مظفرآباد )، اعجاز احمد کوآرڈینیٹر (میرپور )منتخب قرار پائے ،انتخابات گزشتہ روز اتوار کو راولپنڈی میں ہوئے جس میں الیکٹورل کالج کے 90 ممبران میں سے 85 نے حق رائے دہی استعمال کیا، فتح حاصل کرنے والے پروگریسو پینل نے 45 ووٹ حاصل کیے جبکہ مدمقابل پینل نے 40 ووٹ لئے۔