اتوار 23  ستمبر 2018ء
اتوار 23  ستمبر 2018ء

سر مائی سیاحت کے فروغ کے لیے جیپ ریلی کا اہتمام

راولاکوٹ ( دھرتی نیوز) سرمائی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے مظفراباد جیپ کلب کے زیر اہتمام مظفراباد سے راولاکوٹ کے سیاحتی مقامات تک جیپ ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں اکیس کے قریب جیپوں نے حصہ لیا۔شرکاءریلی نے برفباری کے دوران تولی پیر اور بنجوسہ تک سفر کیا اور کئی نئے سیاحتی مقامات متعارف کروائے ۔شرکاءریلی جن کی تعداد 52 تھی نے رات بنجوسہ قیام کیا ۔اگلے روز نڑیولہ واٹر پارک کا بھی دورہ کیا،ریلی میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے ممبران بھی تھے جن کے لیے برفانی علاقوں میں جیپ چلانے کا پہلا موقع تھا۔شرکاءنے ان سیاحتی مقامات کی تعریف کی اور آئندہ بھی اس طرح کی مہمات جاری رکھنے کا عزم کیا۔