جمعه 21  ستمبر 2018ء
جمعه 21  ستمبر 2018ء

آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی نے داخلہ فارم کی تاریخ میں توسیع کر دی

مظفرآباد( دھرتی نیوز) آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی شعبہ امتحانات کے زیر اہتمام بی اے /بی ایس سی پارٹ اول و دوئم سالانہ امتحان 2018 میں شامل ہونے والے امیدواران کیلئے داخلہ فارم کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی۔اب داخلہ فارم و فیس 6مارچ 2018تک جمع ہونگے۔کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید کے مطابق جامعہ کشمیر کے زیر اہتمام بی اے /بی ایس سی پارٹ اول و دوئم سالانہ امتحان 2018میں شامل ہونے والے ریگولر /پرائیویٹ امیدواران سے داخلہ فارم و فیس ارسال کرنے کیلئے ترمیمی شیڈول کے مطابق تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ عام فیس داخلہ مبلغ 3900روپے کے ساتھ 6مارچ 2018ہو گی۔ لیٹ فیس مورخہ 2400روپے اضافہ کے ساتھ 21مارچ 2018،انڈومنٹ فنڈ فیس مبلغ 1000روپے امتحان میںپہلی بار شامل ہونے والوں کیلئے، رجسٹریشن فیس مبلغ 2600روپے امتحان میںپہلی بار شامل ہونے والوں کیلئے،پریکٹیکل فیس مبلغ 900روپے فی مضمون ہو گی۔جبکہ دوگنی فیس داخلہ 7800کے ساتھ 21مارچ 2018سے 5اپریل 2018تک فارم جمع ہوسکتے ہیں۔ مذکورہ امتحان 5مئی 2018سے آزاد کشمیر میں قائم کردہ جملہ امتحانی مراکز میں شروع کیاجائے گا۔دونوں پارٹ کے فارم اورفیس الگ الگ جمع کروانے ہونگے۔ جو امیدواران سالانہ امتحان 2017میں پارٹ ون میں کامیاب نہیں قرار پائے وہ بھی عام فیس کے ساتھ داخلہ فارم 6مارچ تک جمع کروائیں گے، جو امیدواران دونوں امتحان میں شمولیت اختیار کرنا چاہتے ہیں وہ بھی دونوں پارٹ کے الگ الگ فارم و فیس جمع کرائیں گے۔ ایسے امیدواران جنہوں نے ایک فارم اور ایک فیس کے ساتھ فارم جمع کرایا ہے ان کا فارم و فیس پارٹ اول کیلئے تصور کیا جائیگا اور وہ عام فیس کے ساتھ پارٹ دوئم کا فارم و فیس 5 مارچ 2018تک جمع کراسکتے ہیں