اتوار 23  ستمبر 2018ء
اتوار 23  ستمبر 2018ء

فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش، جب کہ پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی

  اسلام آباد،راولاکوٹ (صباح نیوز،دھرتی نیوز) محکمہ موسمیات نے بھی بالائی خیبرپختونخوا،پنجاب کے مختلف شہروں، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش، جب کہ پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کی ہے، جب کہ موٹر وے حکام نے لوگوں سے محتاط ڈرائیونگ کی اپیل بھی کی ہے۔لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز ہواں کے ساتھ بارش نے جاتی سردی کو بریک لگا دیا۔ موٹر وے ایم ون پر پشاور سے اسلام آباد اور ایم ٹو پراسلام آباد سے لاہور تک بارش نے ہر طرف جل تھل کردیا۔ ایم فور اور تھری پر پنڈی بھٹیاں سے گوجرہ تک وقفے وقفے سے بارش، ترجمان موٹر وے نے ڈرائیوروں کو رفتار آہستہ رکھنے کی ہدایت کردی۔رات گئے برستی بارش نے جہاں موسم کو خوشگوار کیا، وہیں ٹھنڈ نے بھی مختلف شہروں میں ڈیرے ڈال لیے۔ رات بھر برستی بارش نے سڑکوں پر پانی کھڑا کردیا، جس کے باعث سڑکوں پر پھسلن کی وجہ سے ڈرائیورز کو مشکلات کا سامنا ہے۔دوسری جانب موٹروے حکام نے لوگوں سے محتاط ڈرائیونگ کی اپیل کی ہے۔ دوسری طرف محکمہ موسمیات نے آج بھی بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، راول پنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا ، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جب کہ کوہاٹ، بنوں میں چند ایک مقامات پر تیز ہواں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے