جمعه 21  ستمبر 2018ء
جمعه 21  ستمبر 2018ء

سری نگر مظفرآباد بس سروس ، 12مسافروں کا تبادلہ

چناری(خصوصی رپورٹر)سرےنگر مظفرآباد بس سروس لائن آف کنٹرول کو ملانے والے چکوٹھی اوڑی امن برج سے بارہ مسافروں نے کراسنگ کی۔ آزاد کشمےر سے سات مسافر مقبوضہ کشمےر گئے جبکہ مقبوضہ وادی سے پانچ مسافر آزاد کشمےر آئے۔ دو طرفہ بس سروس کے بعد منگل کے روز سے اےک ہفتہ تک تاجروں کی ہڑتال کے باعث معطل رہنے والی دو طرفہ تجارت بحال ہو گی جس کے لےے لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف مال بردار ٹرک پہنچنا شروع ہو گئے ہےں۔