هفته 22  ستمبر 2018ء
هفته 22  ستمبر 2018ء

پی ٹی آئی کشمیر نے ممبر شپ مہم کا آغاز کردیا

اسلام آباد(دھرتی نیوز) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمودچوہدری نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی سیکریٹریٹ میں پی ٹی آئی کشمیر کی ممبر شپ مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ اس کا آغاز بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے پہلا رکنیت فارم پر کرکے کیا۔اس سے اب آزاد کشمیر اور پاکستان میں مقیم مہاجرین میں رکنیت سازی مہم کا آغاز ہو گیا ہے۔پاکستان میں بھی پی ٹی آئی کی ممبر شپ ڈرائیو کا آغاز ہو چکا ہے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی سیکریٹیری جنرل دیوان غلام محی الدین، سینئر نائب صدر خواجہ فاروق احمد،سابق وزیر گل خنداں،چیف آرگنائزر ظفر انور، فنانس بورڈ کے چئیرمین چوہدری اخلاق احمد، منشور کمیٹی کے چئیرمین ذوالفقار عباسی، سیکریٹری اطلاعات سردار امتیاز خان، سابق ممبر اسمبلی چوہدری مقبول احمد، سابق ممبر کشمیر کونسل چوہدری محبوب ایڈووکیٹ،شیخ مقصود،راجہ خورشید اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ پہلے میری بین الاقوامی اور مقامی مصروفیات کی وجہ سے رکنیت سازی کا آغاز نہیں کیا جا سکا۔ اب جبکہ پاکستان میں بھی ممبر شپ ڈرائیو شروع ہو چکی ہے تو یہاں آزاد کشمیر اور مہاجرین میں بھی رکنیت سازی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اگرچہ اس ممبر شپ کی تو فیس نہیں ہو گی تاہم جب کارڈ جاری کیا جائے گا تو اس ممبر شپ کاڑد کی فیس پچاس روپے ہوگی۔ انھوں نے پارٹی رہنماﺅں پر زور دیا کہ جگہ جگہ کیمپ لگا کر ممبر شپ مکمل کی جائے ۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ اب بلدیاتی انتخابات کی آمد آمد ہے لہذا پارٹی رہنماءاور کارکن اسکی تیاری کریں