هفته 22  ستمبر 2018ء
هفته 22  ستمبر 2018ء

ایل او سی ٹریڈرز کا کسٹم حکام کیخلاف احتجاج ، دھرنا ، جیل بھرو تحریک شروع کرنیکا اعلان

چناری (خصوصی رپورٹر)کسٹم اسلام آباد کی جانب سے مقبوضہ کشمےر سے آنے والے مال کی پکڑ دھکڑ کے خلاف اےل او سی ٹرےڈرز کا مرکزی اےوان صحافت مظفرآباد کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ کسٹم اسلام آبادکے خلاف نعرے بازی۔تفصےلات کے مطابق چکوٹھی اور تےتری نوٹ کراسنگ پوائنٹ سے تعلق رکھنے والے اےل او سی ٹرےڈرز نے جمعرات کے روز بشارت نوری،سردار کاظےم ،خورشےد مےر،خوشحال قذافی،شاہد بٹ،راشد مےر،نذےر بٹ،حامد رضا ہاشمی،انجم زمان ،مبارک اعوان ،چوہدری منےر،مظہر اقبال ،چوہدری امتےاز،راجہ ارشد،تنوےر قرےشی اور دےگر کی قےادت مےں اےوان صحافت مظفرآباد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کےا مظاہرےن نے پلے کارڈ اور بےنرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمےر کی منڈی راولپنڈی ،اےل او سی ٹرےڈرز کو پاکستان کی منڈےوں تک رسائی دو ،کسٹم اسلام آبادمردہ باد اور چےف آف آرمی سٹاف سے مسئلے کے حل کے مطالبے کی تحرےرےں درج تھےںاحتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے اےل او سی ٹرےڈرز نے کہا کہ پاکستان کسٹم مقبوضہ کشمےر سے آنے والے مالوں کی پکڑ دھکڑ کر کے آزاد و مقبوضہ کشمےر کے تاجروں کا معاشی قتل کر رہا ہے کسٹم کی کارروائےوں سے کشمےری تاجر شدےد مالی نقصانات سے دو چار ہو چکے ہےں وفاقی و آزاد کشمےر حکومتےں اس مسئلے کے حل کے لےے فوری کردار ادا کرےں اور ےہ مسئلہ مستقل بنےادوں پر حل کےا جائے بصورت دےگر اےل او سی ٹرےڈرز کی ےہ تحرےک جاری رہے گی اگر ہمارے جائزمطالبات کو حل کر نے کے لےے حکمرانوں نے اقدام نہ کےا تو ہمارا احتجاج سنگےن صورتحال اختےار کر سکتا ہے پھر اس دوران نقصان کی تمام تر ذمہ داری حکمرانوںپر عائد ہو گی اگر ملکی قانون /پالےسی اس بات کی اجازت دےتی ہے اور اےل او سی ٹرےڈ پر کسٹم عائد ہوتا ہے تو تاجر وہ بھی دےنے کے لےے تےار ہےں اس کے لےے کوہالہ اور آزاد پتن کے مقامات پر کسٹم چےک پوسٹ قائم کی جائےں جہاں تاجر کسٹم کی ادائےگی کے بعد اپنے ٹرکوں کو پاکستانی منڈےوں تک لے جائےں بعض ذمہ داران کی درخواست پر آج ہمارا احتجاج پرےس کلب کی حد تک محدود رہا اگر ہمارے جائز مطالبے کو پورا نہ کےا گےاتو اسمبلی کے سامنے دھرنا دےنے کے علاوہ جےل بھرو تحرےک شروع کی جائے گی ۔