بدھ 21 نومبر 2018ء
بدھ 21 نومبر 2018ء

پیپلز پارٹی عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، سردار نزاکت

  کراچی (دھرتی نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے نو منتخب ممبر میڈیا سیل سردار نزاکت نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کو ہم عبادت سمجھتے ہیں اور عوام کی خدمت ہی ہمارا شعار ہے۔ انہوں نے یہ بات پیپلز یوتھ آرگنائزیشن آزاد کشمیر کی جانب سے اپنے اعزاز میں اختر کالونی میں عظیم الشان استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی، یو تھ ونگ اور کشمیری سماجی رہنماو¿ں کی بری تعداد موجود تھی۔ قاری اسماعیل نے تقیب کی صدارت کی جبکہ سردار ذوالفقار، سردار یونس، سردا نعمان، راجہ امتیاز، سردار شہزاد، شہزاد احمد، سردار شہریار اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے سردار نزاکت نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے اور یہ سفر ہمیشہ جاری رکھے گی اور عوام کے بنیادی حقوق ان کو دے گی۔ جو دوست میرے سیاسی سفر ساتھ رہے اور جنہوں نے راستے میں کانٹے بچھائے وہ سب میرے بھائی ہیں۔ میں بلا تفریق ہر کشمیری بھائیوں کی خدمت کے لئے حاضر رہوں گا۔ انہوں نے اپنی مرکزی قیادت چیئرمین بلاول بھٹو، کو چیئرمین آصف علی ذرداری اور میڈم فریال تالپور اور دیگر تمام راہنماو¿ں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پارٹی کی توقعات پر پورا اترنے کے لئے بھرپور کوشش کروں گا۔ استقبالیے میں کشمیر سے تعلق رکھنے والے سیاسی اور سماجی افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔