اتوار 23  ستمبر 2018ء
اتوار 23  ستمبر 2018ء

پیر عتیق الرحمان حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے

     میرپور(دھرتی نیوز)جمعیت علما جموں و کشمیر کے صدر و آستانہ عالیہ فیض پور شریف کے سجادہ نشین آزاد حضرت مولانا پیر محمد عتیق الرحمن حرکت قلب بند ہونے سے وفات پا گئے ہیں ان کی نماز جنازہ پیرکو دو بجے آستانہ عالیہ فیض پور شریف میں ادا کی جائے گی آپ کی عمر 60 سال تھی, آپ سیاسی دینی و سماجی حلقوں میں بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے, آپکا شمار علامہ شاہ احمد نورانی اور مولانا عبدالستار خان نیازی کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا آپ تین بار آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن رہے اور زکوا و اوقاف کے وزارت کے منصب پر بھی فائز رہے, آپ نے اپنی زندگی دین اسلام کی تبلیغ و اشاعت اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے وقف کر رکھی تھی, علالت کے باعث ڈاکٹروں کی جانب سے پابندی کے باوجود آپ نے عقیدہ ختم نبوت کے اجتماعات کے انعقاد و خطاب آخری سانسوں تک جاری رکھا آپ نے تین روز قبل بھی کوٹلی میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کیا, آج اتوار کی صبح طبیعت بگڑنے پر انہیں میرپور امراض قلب کے ادارہ میں لایا گیا جہاں وہ صبح 8 بجے کے قریب اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔