هفته 22  ستمبر 2018ء
هفته 22  ستمبر 2018ء

آزاد کشمیر ہائی کورٹ میں پانچ نئے جج تعینات

مظفرآباد ، راولاکوٹ ( دھرتی نیوز ) آزاد جموں و کشمیر ہائی کورٹ میں ججز کی خالی آسامیوں کو پُر کرنے کیلئے 5نئے ججز کی اس سمری سے وزیراعظم پاکستان جو کہ آزاد جموں و کشمیر کونسل کے چیئرمین بھی ہیں نے 5 نئے ججز کے ناموں پر اتفاق کرتے ہوئے گزشتہ روز صدارتی سیکرٹریٹ کو سمری ارسال کی جن نئے ججز کے ناموں پر اتفاق کیا گیا ان میں رضا علی خان ایڈووکیٹ ، راجہ سجاد ایڈووکیٹ ، خالد یوسف ایڈووکیٹ ، سردار اعجاز خان ایڈووکیٹ اور چوہدری منیر شامل ہیں ، نئے تعینات شدہ ججز کا نوٹیفکیشن آج متوقع ہے جس کے بعد ان ججز سے حلف لیا جائیگا ، آزاد جموں کشمیر ہائی کورٹ میں ججز کی یہ آسامیاں تقریباً ڈیڑھ سال سے خالی تھیں اور قبل ازیں ایک سے زائد مرتبہ ججز کی تعیناتی کیلئے سمری تیار کی گئی لیکن بوجوہ پائیہ تکمیل تک پہنچ سی ، نئے ججز میں سردار اعجاز خان ایڈووکیٹ کا تعلق بنجونسہ راولاکوٹ سے ہے ، دوران وکالت ان کا شمار آزادکشمیر کے بہترین وکلاءمیں رہا ہے اور وہ راولاکوٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہے ہیں ، ان نئے ججز کی تعیناتی کے بعد عدلیہ میں ججز کی کمی تقریباً پوری ہو جائے گی اور مقدمات زیادہ تیزی سے نمٹائے جائیں گے ۔