جمعه 21  ستمبر 2018ء
جمعه 21  ستمبر 2018ء

راولاکوٹ،ترکش تعمیراتی کمپنی”سیاہ قلم“کے محنت کش کی خود سوزی کی کوشش

راولاکوٹ ( کرائم رپورٹر ) راولاکوٹ ڈسٹرکٹ کمپلیکس کی تعمیر پر مامور ترکش تعمیراتی کمپنی ” سیاہ قلم “ کے ایک ملازم نے بوجوہ اپنے آپ کو آگ لگا کر خود سوزی کی کوشش کی جسے زخمی حالت میں مقامی ہسپتال میں پہنچا دیا گیا ، مذکورہ محنت کش کا نام نادر بتایا گیا ہے وہ چکار مظفرآباد کا رہائشی ہے ، کمپنی کے دیگر ملازمین کا کہنا ہے کہ مذکورہ ملازم سمیت دیگر کو کئی ماہ سے تنخواہ نہیں ملی ہے جس کی وجہ سے نادر نے دلبرداشتہ ہو کر خود سوزی کی کوشش کی تا ہم کمپنی کے ذرائع نے تردید کی کہ نادر نے یہ اقدام محض تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے کیا ، ذرائع نے بتایا کہ اس بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہے ۔