پیر 19 نومبر 2018ء
پیر 19 نومبر 2018ء

ڈاکٹر وقاص علی کوثر 22ملکی ایمرجنگ لیڈرز پروگرام کے لیے منتخب

  اسلام آباد ( دھرتی نیوز)نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لنگویج (NIML ) کے شعبہ گورنس اینڈ پبلک پالیسی کے ہیڈ ڈاکٹر وقاص علی کوثرکو امریکہ میں منعقد ہونے والے 22ملکی ایمرجنگ لیڈرز پروگرام میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔اس پروگرام کے لیے بائیس شرکاءکا بائیس ممالک سے انتخاب کرنا تھا ۔پاکستان کے لیے بھی ایک ہی نشست تھی جس پر یہ انتخاب کیا گیا ہے۔ڈاکٹر وقاص علی کوثر حکومت امریکہ اور امریکہ کی معروف جامعہ میسیچیو سٹس انسٹیٹیوٹ (University of Massachusetts)کے مشترکہ مہمان ہوں گے۔ وہ دنیا کے20 ممالک کے گورننس ایکسپرٹس اور امریکہ کے پالیسی میکرز اور امریکی قانون ساز اداروں کے ساتھ وقت گزاریں گے۔پروگرام کا±مقصد دنیا کے 20ممالک سے ابھرتے ہوے نوجوان لیڈرز کے ساتھ امریکی پالیسی ساز اداروں تھنک ٹینکس اور نامور امریکی پروفیسرز کے ساتھ امریکی سیاست سیاسی نظام اور پالیسی سازی کے عمل کے اوپر کام کرنا ہے۔ڈاکٹر وقاص علی کوثر کو حال ہی میں حکومت پاکستان نے امن کے قومی اعزاز سے بھی نوازا ہے-آپ کا تعلق راولاکوٹ آزادکشمیر سے ہے۔