هفته 22  ستمبر 2018ء
هفته 22  ستمبر 2018ء

تعلیمی بورڈ میرپور ، میٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان 19جولائی کو ہو گا

 میرپور(دھرتی نیوز) آزاد جموں و کشمیر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ میرپور کے زیر اہتمام امتحان میٹرک سالانہ 2018 کے رزلٹ کی اشاعت انشااللہ بتاریخ 19جولائی2018 بروز جمعرات بوقت 12:00 بجے دن کی جا رہی ہے اس امتحان میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبا/طالبات کے ناموں کا اعلان بذریعہ پریس کانفرنس اسی روز بوقت صبح 9:30 بجے کیا جائے گا۔ان طلبا/طالبات کوبذریعہ ٹیلی فون پریس کانفرنس میں شرکت کے لئے مدعو کیا جائے گا۔رزلٹ گزٹ کے حصول کے لئے جن تعلیمی ادارہ جات/احباب نے بورڈ کے اکاونٹ میں گزٹ فیس جمع کروائی ہوئی ہے ان کے رزلٹ گزٹ قریب ترین حبیب بینک برانچ میں پہنچا دیے گئے ہیں۔اس امتحان میں مکمل فیل/کمپارٹمنٹ حاصل کرنے والے،اضافی مضمامین اور بہتری نمبرات والے سنگل فیس کے ساتھ 2018-8-8دوگنا فیس 2018-8-15اور تین گنا فیس 2018-8-22 تک اپنا داخلہ فارم بورڈ کو ارسال کر سکتے ہیں۔شرح فیس داخلہ فارم ہا کی پشت پر درج ہے داخلہ فارمز HBL کی برانچز سے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔نیز ایسے امیدواران جن کا آخری چانس سالانہ2018 تھا اگر مکمل فیل ہو جائیں تو وہ ضمنی امتحان 2018 کے امتحان میں پورے مضامین کے ساتھ آزاد کشمیر ٹیکسٹ بک بورڈ کے سلیبس /کورس سیشن (18-2016)کے تحت شامل امتحان ہونگے چونکہ پنجاب کی اولڈ سکیم کا یہ آخری امتحان تھا لہذا ایسے امیدواران مطلع رہیں۔