اتوار 23  ستمبر 2018ء
اتوار 23  ستمبر 2018ء

مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر سردار اعجاز یوسف کو صدارتی مشیر مقرر کر دیا گیا

راولاکوٹ( دھرتی نیوز) مسلم لیگ ن ضلع پونچھ کے صدر سردار اعجاز یوسف کو صدر آزادکشمیرکا مشیر مقرر کردیا گیا ، نوٹیفکیشن کے اجراءکے بعد مسلم لیگ ن کے کارکنان نے جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کیں ، گزشتہ روز جمعہ کو مسلم لیگ ن کے سیکرٹریٹ میں تقریب منعقد ہوئی جس میں مسلم لیگ ن ، یوتھ ونگ اور ایم ایس ایف کے مرکزی ، ڈویژنل ، ضلعی ، تحصیل ، سٹی کے عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی جنہوں نے اعجاز یوسف کو مشیر مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی اور انہیں ہار پہنائے ، اس دوران کارکنان نے سابق وزیر اعظم نواز شریف ، صدر ن لیگ شہباز شریف ، صدر آزادکشمیر سردا رمسعود خان، وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے حق میں نعرے بازی کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار اعجاز یوسف نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خدائے بزرگ و برتر کی طرف سے عطا کردہ اختےارات کو امانت کی طرح استعمال کروں گا،قےادت نے جو اعتماد کےا اس پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا ،خوشی کے اس موقع پر اہلےان راولاکوٹ نے جو پےار اور محبت دےا وہ کھبی نہےں بھولے گا ،مےرا جےنا مرنا عوام کے ساتھ ہے ،عوامی امےدوں پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا، جب کسی ناسمجھ آدمی کو اختےارات ملتے ہےں تو وہ خوش کرتا ہے اور تفاخر محسوس کرتا ہے مگر جب کسی صاحب عقل کو اللہ تعالی اختےارات عطاکرتا ہے مےں اپنے اختےارات تو وہ اس کو اےک آزمائش سمجھتا ہے ،اور ان اختےارات کو اےک آزمائش سمجھ کر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا ۔انکا کہنا تھا کہ عوام نے جو پےار اور محبت دی وہ ناقابل فراموش ہے انکا کہنا تھا کہ ےہ لےگی کارکنان اور عوام کی فتح ہے عوام کی بلاتخصےص خدمت مےرا مشن رہے گا ۔انکا مزےد کہنا تھا کہ اگر مےں کئی پر کوئی غلط قدم اٹھاوں تو عوام کا حق ہے کہ وہ مےری اصلاح کر دےں ہمارا اےمان ہے کہ اللہ کے بعد عوامی نمائندے عوام کے سامنے جواب دہ ہےں ۔انھوں نے اس انتحاب پر صدرِ آزاد کشمےر مسعودخان ،وزےر اعظم آزاد کشمےر راجہ فاروق حےدر اور دےگر قےادت کا شکرےہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ قےادت کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کرےں گے، س تقریب کا آغاز منصور اکبر نے تلاوت کلام پاک سے کےا جبکہ سٹےج سےکرٹری کے فرائض عمران اشرف نے ادا کےے،اس موقع پرچےئرمےن پی ڈی اے فرہاد علی خان ، اےڈمنسٹرےٹر بلدےہ راولاکوٹ سردار زاکر شےر افضل ،ڈی پی او ہمراہ وزےر اعظم آزاد کشمےر اور ضلعی صدر ن لےگ ےوتھ ونگ پونچھ سردار راشد حنےف ،سےنئر نائب صدر ن لےگ پونچھ مسعود صدےق ،ڈپٹی سےکرٹری جنرل زائد حنےف ،ظہور روشن ،ناصر اسحاق ،راشد بشےر ،آصف اسحاق ،ثاقب ےاسےن ،خالد بشےر ،منذےد خان ،ذرےن خان ،عامر خان ،خرم سرور ،جاوےد خان ،کاشف خان ،نعےم خورشےد ،اےڈووکےٹ زوالفقار ،طاہر انجم ،عرفان ےاسےن ،طلعت بشےر ،راشد خان ،مدثر نذےر ،شعےب بشےر کے علاوہ لےگ ،ےوتھ اور اےم اےس اےف (اےن) کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی ۔