بدھ 21 نومبر 2018ء
بدھ 21 نومبر 2018ء

مظفرآباد،تین روزہ فیسٹیول ختم،وزیراعظم و وزراءسمیت اعلیٰ احکام کی شرکت

مظفرآباد(پی آئی ڈی)محکمہ سیاحت وآثارقدیمہ کے زیر انتظام تین روزہ فیسٹول رنگ برنگے پروگرامز، کشتی رانی ، پیراگلائیڈنگ ، موٹر گلائیڈنگ اور صوفی نائیٹ کے انعقاد کے بعد اختتام پذیرہوگیا ۔اختتامی تقریب میں وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ فاروق حیدر خان ، وزیر سیاحت مشتاق منہاس کے علاوہ اعلیٰ حکومتی شخصیات نے شرکت کی ۔تفصیلات کے مطابق یوم دفاع کے موقع پر لاہور قلندرز کے کرکٹ میچزکے دوران تین روزہ ٹورازم فیسٹول اختتام پذیر ہوگیا ۔فیسٹول کا افتتاح وزیر اعظم آزادکشمیر نے وزیر سیاحت مشتاق منہاس کے ہمراہ گڑھی دوپٹہ میں کشتی رانی سے کیا تھا ۔دریائے جہلم پرہونے والی کشتی رانی گڑھی دوپٹہ سے شروع ہوکر تھوری چھتر کے مقام پر اختتام پذیر ہوئی ۔ اس دوران دریائے جہلم کے دونوں کناروں پر موجود عوام نے گھروں سے نکل کا کشتی رانی کا نظارہ کیا اور کھلاڑیوں کو داد دی ۔ قبل ازیں نڑول کرکٹ سٹیڈیم میں لاہور قلندرز کے کرکٹ میچز کے افتتاح کے موقع پر موٹر گلائیڈرز کی پروازیں اور کھلاڑیوں پر پھولوں کی پتیاں پھینکنے کا منظر بڑا دیدنی تھا ۔کرکٹ شعیب اختر ، محمد یوسف اور عاقب جاوید اس منظر کا نظارہ کرتے رہے فیسٹول کے دوسرے ر وز مظفرآباد کے ائرپورٹ پر موٹر گلائیڈنگ ، پیراگلائیڈنگ اور پاور گلائیڈنگ کا افتتاح ہوا۔وزیر کھیل چوہدری محمد سعید نے ہمراہ چیف سیکرٹری آزادکشمیر میاں وحید الدین افتتاح کیا ۔ہزاروں لوگوں نے موٹر گلائیڈنگ اور پاور گلائیڈنگ کے مظاہرے دیکھے اور کئی افراد نے سواری سے بھی لطف اٹھایا ۔آزادکشمیر کے چیف سیکرٹری میاں وحیدالدین نے موٹرگلائیڈنگ کے ذریعے مظفرآباد شہر کا فضائی نظارہ کیا ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کشمیر کو حقیقی معنوں میں جنت نظیر بنائیں گے ۔ایڈونچر ٹورازم کو فروغ دے کر نوجوانوں کو اس جانب راغب کیا جائے گا ۔وزیرسیاحت مشتاق منہاس ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری فرحت علی میر ، سیکرٹری سیاحت محترمہ مدحت شہزاد سمیت حکام نے گیروکاپٹر کے ذریعے مظفرآباد شہر کا نظارہ کیا ۔علاوہ ازیں دودرجن پیراگلائیڈرز نے معروف سیاحتی مقام پیرچناسی سے اڑان بھرتے ہوئے پیراگلائیدنگ کا شاندار مظاہرہ کیا ۔فیسٹول کے دوسرے روز شام کو نڑول سٹیڈیم میں صوفی نائیٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی اورلاہور کے معروف تھیٹر رفیع پیر کے فن کاروں نے شرکاءکو محظوظ کیا ۔ فیسٹول کے تیسرے روز بھی پیرچناسی سے پیراگلائیڈنگ اور ائرپورٹ پر موٹر گلائیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا۔اور یوم دفاع کی مناسب سے نڑول سٹیڈیم میں تقریب منعقدہ ہوئی جس میں لاہور قلندر ز کے کھلاڑیوں نے شہداءکی فیمیلز کو خوش آمدید کہا ۔اس دوران پیراگلائیڈرز مظفرآباد کی فضاوں میں پاکستان اور آزادکشمیر کا پرچم تھامے وارد ہوئے اور سٹیڈیم میں اترے جہاں کرکٹ سٹارز شعیب اختراور عاقب جاوید نے وزیر سیاحت مشتاق منہاس کے ہمراہ خوش آمدید کہا۔ پیراگلائیڈرز نے پاکستانی اور کشمیر کا پرچم شعیب اختر کے حوالے کیا ۔اس تقریب میں اعلیٰ سول حکام نے شرکت ۔شام کو نڑول سٹیدیم میں فیسٹول کی اختتامی تقریب منعقدہوئی جس میں وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان ، وزیر سیاحت مشتاق منہاس، چیئر مین پبلک اکاونٹس کمیٹی ڈاکٹر مصطفےٰ بشیر، اسد علیم شاہ، چیف سیکرٹری میاں وحیدالدین ، عاقب جاوید ، سیکرٹری سیاحت مدحت شہزاد، سیکرٹری کھیل راجہ عباس، ڈی جی سیاحت پیرزادہ ارشاد احمد سمیت آفیسران نے شرکت کی