پیر 19 نومبر 2018ء
پیر 19 نومبر 2018ء

ہجیرہ ،ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

  مظفرآباد(دھرتی نیوز) چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں وکشمیر جسٹس غلام مصطفی مغل کی پریس کانفرنس ، حلقہ ایل اے 18پونچھ و سدھنوتی 2کے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیاگیا۔ یہ نشست ممبر قانون ساز اسمبلی سردارخان بہادر خان کی وفات کی وجہ سے خالی ہو ئی تھی ۔ ہفتہ کے روز چیف الیکشن کمشنر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سردارخان بہادرخان رکن قانون ساز اسمبلی کی وفات کی وجہ سے خالی ہونے والی نشست پر عبوری آئین1974کے آرٹیکل 25ذیلی آرٹیکل3کے مطابق 60ایام کے اندر انتخاب کرانا لازمی ہے ۔ اس حلقہ میں ضمنی انتخاب ڈسٹرکٹ و سیشن جج پونچھ کو بطور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن جج ہجیرہ کو بطور ریٹرننگ آفیسر جبکہ راجہ ایاز احمد تحصیلدار تراڑکھل اور خواجہ عبد الرشید نائب تحصیلدار ہجیرہ کو بطور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کرنے کے علاوہ شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔ الیکشن شیڈول کے مطابق امیدوار مورخہ17-09-2018سے22-09-2018شام5بجے تک اپنے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کروا سکتے ہیں ۔ اس دوران9اور 10محرم الحرام کی تعطیلات جو کہ 21,20ستمبر کو ہونگی کو بھی الیکشن کمیشن کے اور ریٹرننگ آفیسر کے دفاتر کھلے رہیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ کاغذات نامزدگی کا جانچ پڑتال مورخہ23-09-2018کو صبح 9:00بجے سے دوپہر2:30بجے دن تک ہوگی اور درست کاغذات کے حامل امیدواروں کی فہرست اسی روز آویزاں کی جائے گی ۔ مسترد شدہ کاغذات یا درست قرار پانے والے کاغذات کے خلاف چیف الیکشن کمشنر کے پاس اس کے دفتر میں واقع ہاﺅس نمبر1 بالمقابل آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی ، نیو سیکرٹریٹ چھتر مظفرآباد میں مورخہ27-09-2018کو 12:30بجے سے پہلے اپیلیں دائر کی جا سکیں گی ۔ اپیلوں کی سماعت مورخہ28-09-2018کوصبح09:00بجے سے02:30بجے دن تک ہوگی اور فیصلے مورخہ29-09-2018کو ہونگے ۔ امیدوار مورخہ01-10-2018کو02:30بجے دن سے پہلے دستبردار ہو سکیں گے اور اسی روز انتخاب میں حصہ لینے والے امیدوران کی فہرست آویزاں کی جائےگی ۔ مورخہ02-10-2018کوصبح09:00بجے تا11:30بجے دن تک انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے اور اسی روز امیدواران کی فہرست مع انتخابی نشانات آویزاں کی دی جائےگی ۔ پولنگ مورخہ21-10-2018بروز اتوار صبح8:00بجے سے شام5:00تک ہوگی