پیر 22 جولائی 2019ء
پیر 22 جولائی 2019ء

ن لیگ نئے شامل ہونے والوں کی امیدو ں پر پورا اترے گی، طاہر انور

پانیولہ(نامہ نگار) ضمنی الیکشن میں ن لیگی امیدوار سردار طاہر انور ایڈووکیٹ نے چھپڑابن کے عوام کو ن لیگ میں شمولیت اختیارکرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ نئے شامل ہونے والوں کی امیدو ں پر پورا اترے گی قانون ختم نبوت،این ٹی ایس ،غیر جانبدار نہ پبلک سروس کمیشن کا قیام ،فیملی کورٹس کا قیام ،پی ایم انفراسٹریکچر اینڈ ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت تعمیر وترقی ،طلباء یونین کی بحالی ،جیسے بڑے کام ہماری کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں عوام کی جو ق در جوق لیگ میں شمولیت اور ہم پر اعتماد ہماری اصل جیت اور کامیابی ہے چھپڑابن کے لوگوں نے جس اعتماد کا اظہار کیا وہ اس اعتماد کو کھبی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواحی گاؤں چپھڑابن میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر ن لیگ حلقہ چار کے صدر سردار عاشق کی کاوشوں سے حلقہ تین چھپڑابن سے جے کے پی پی اور پیپلز پارٹی کے مزید 33خاندان طاہر انور خان کے قافلے میں شامل ہو گئے شبیر قریشی ،شبیر علوی اور سردار شبیر خان بھی اپنی برادری اور ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل ،نئے شامل ہونے والوں کو سابق وزیر حکومت سردار طاہر انور ،سابق سپیکر اسمبلی و سینئر لیگی رہنماء سردار سیاب خالد ،حلقہ چار کے صدر سردار عاشق ،ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سردار زاکر شیر افضل خان ،اور مرکزی رہنماء جاوید شریف ایڈووکیٹ اور دیگر نے پارٹی میں شمولیت پر ویلکم کیا اور نئے شامل ہونے والوں شبیر قریشی ،افضل خان ،سردار ممتاز ،مقصود خان ،شبیر علوی ،سردار شفیق خان ،سردار سجاد ممتاز ،سردار اسلام ،سردار حافظ سہیل خان ،عمیر عظیم ،سردار امجد خان ،سردار مہتاب خان ،امین خان ،سردار عاصم اسلم ،اور سردار نواز خان کوکو ہار پہنائے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سردار طاہر انور ایڈووکیٹ نے شبیر قریشی ،افضل خان ،سردار ممتاز ،مقصود خان ،شبیر علوی ،سردار شفیق خان ،سردار سجاد ممتاز ،سردار اسلام ،سردار حافظ سہیل خان ،عمیر عظیم ،سردار امجد خان ،سردار مہتاب خان ،امین خان ،سردار عاصم اسلم ،اور سردار نواز خان کو ن لیگ میں شمولیت اختیارکرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ نئے شامل ہونے والوں کی امیدو ں پر پورا اترے گی چھپڑابن کی محرومیوں کاہر قیمت پر ازالہ کیا جائے گا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شبیر قریشی ،شبیر علوی ،سردار شبیر اور سردار شفیق خان کا کہنا تھا کہ طاہر انور پونچھ ہی نہیں آزاد کشمیر بھر کا ایک بڑا نام ہیں انکے اسمبلی میں جانے سے پورے پونچھ کے حقوق عوام کو دہلیز پر ملیں گے۔بعدا زاں لیگی امیدوار اسمبلی طاہر انور ایڈووکیٹ نے کلر متیالمیرہ اور پڑاٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ راولاکوٹ میں نفرتوں کی بنیاد پرسیاست کرنے والوں کو عبرتناک شکست دے گی ہم محبتیں بانٹنے آئے ہیں لیگی کارکنان مخالفین کی اوچھی حرکتوں کا جواب اخلاقیات کے دائرے میں رہ کر دیں ۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم