بدھ 16 اکتوبر 2019ء
بدھ 16 اکتوبر 2019ء

پونچھ ڈویژن میں پولیو مہم ملتوی

مظفرآباد(دھرتی نیوز) 21تا24جنوری2019 آزادکشمیر کے اضلاع مظفرآباد ، میرپور ، بھمبر، جہلم ویلی اور کوٹلی میں گھر گھر انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو رہا ہے جس میں پانچ سال سے کم عمر کے ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس دفعہ کی مہم میں پونچھ ڈویژن کے چار اضلاع پونچھ، سدھنوتی ، حویلی اور باغ کے علاوہ ضلع نیلم اور جہلم ویلی کی 06 یونین کونسل چکار ، ٹاؤن کمیٹی چکار ، سلمیہ، لیپہ، بنہ مولہ اور کھلانا میں موسمِ سرما کی شدت اور متوقع برفباری کے باعث پولیو مہم کو ملتوی کیا جا رہا ہے۔ اِن اضلاع میں پولیو مہم کی متبادل تاریخ کا اعلان موسم میں بہتری آنے پر کیا جائے گا۔ اس مہم کو بھرپور طریقے سے کامیاب بنانے کے لئے تمام تر اقدامات مکمل کر لئے ہیں