بدھ 16 اکتوبر 2019ء
بدھ 16 اکتوبر 2019ء

بیورو کریسی تبادلوں کی زد میں،53 آفیسرزتبدیل

مظفرآبا د( دھرتی نیو ز) حکومت آزادکشمیر نے انتظامی عہدوں پر تعینات متعدد آفیسران اور محکمہ پولیس کے آفیسران کے بڑے پیمانے پر تبادلے کیے ہیں ، 35کے قریب اسسٹنٹ کمشنرز جن میں سے بعض کورس ختم کر کے آئے تھے کی تقرری کی گئی جبکہ بعض مختلف سب ڈویژنز میں تعینات تھے تبادلوں کی زد میں آئے ہیں ، محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی طرف سے جاری کیے گئے علیحدہ علیحدہ نوٹیفکیشن کے مطابق تسخیر احمد اعوان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عباسپور کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری داخلہ ، جمیل صفدر پرنسپل ریونیو اکیڈمی کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عباسپور ،شاہد حسین خان ڈپٹی سیکرٹری داخلہ کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری جنگلات وائلڈ لائف فشریز،اشفاق گیلانی اے ڈی سی مظفرآباد کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری داخلہ ،عبدالحمید کیانی پروگرام منیجر ڈی آر یو کو مینجمنٹ کورس پر سروسز کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے ۔صابر مغل اے ڈی سی راولاکوٹ کو پروگرام منیجر ڈی آر یو مظفرآباد،محمد طارق خان اے ڈی سی کوٹلی کو ڈپٹی ڈائریکٹر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ،فاروق اکرم اے ڈی سی میرپور کو اے ڈی سی کوٹلی ،قیصر اورنگزیب ڈپٹی ڈائریکٹر ایم ڈی ایچ اے میرپور کو تبدیل کر کے اے ڈی سی میرپور،عاصم خالد اعوان اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد کو تبدیل کر کے اے ڈی سی مظفرآباد ،عارف محمود اسسٹنٹ کمشنر سماہنی کو اے ڈی سی راولاکوٹ،فدا کاظمی اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری صنعت،لیبر اینڈ مینرل ریسورسز ،ساجد اسلم اسسٹنٹ کمشنر میرپور کو تبدیل کر کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایم ڈی ایچ اے میرپور تعینات کر دیا گیا ہے ۔عمر فاروق اسسٹنٹ کمشنر سہنسہ ،طارق محمود اسسٹنٹ کمشنر سہنسہ کو تبدیل کر کے فتح پور تھکیالہ ،زاہد حسین اسسٹنٹ کمشنر فتح پور تھکیالہ کو خورشید آباد،منور چغتائی کو خورشید آباد سے تبدیل کر کے بورڈ آف ریونیو،فیصل مغل کو اسسٹنٹ کمشنر سماہنی ،محمد عثمان صارم اسسٹنٹ کمشنر ہٹیاں بالا،سید شوکت علی گیلانی کو ہٹیاں بالا سے تبدیل کر کے بورڈ آف ریونیو،ناصر رفیق کو اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ،ذیشان نثار کو کوٹلی سے تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر تراڑکھل،وحید اسلم کو تراڑکھل سے بورڈ آف ریونیو،اقبال حسین کو اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیال ،نعیم اختر کو ڈڈیال سے تبدیل کر کے پرنسپل ریونیو اکیڈمی ،حافظ محمد علی کو اسسٹنٹ کمشنر برنالہ ،حسین ساجد کو برنالہ سے تبدیل کر کے دولاں جٹاں ،بینش جرال کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر بھمبر،نزاکت حسین کو بھمبر سے تبدیل کر کے بورڈ آف ریونیو،فیاض عالم کو اسسٹنٹ کمشنر چڑہوئی ،محمد پرویز کو چڑہوئی سے تبدیل کر کے بورڈ آف ریونیو،عمر طارق کو اسسٹنٹ کمشنر شاردہ،ارشد محمود کو شاردہ سے تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر منگ،اذکار حسین کو منگ سے تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر تھوراڑ،سید نصرت حسین شاہ تحصیلدار /اسسٹنٹ کمشنر تھوراڑ کو تبدیل کر کے بورڈ آف ریونیو ،یاسر ریاض اسسٹنٹ کمشنر کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر پلندری،ولید انور اسسٹنٹ کمشنر کو پلندری سے تبدیل کر کے لیپہ ،احمد سبحانی کو لیپہ سے بورڈ آف ریونیو،عفت اعظم کو اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد،سید عمران عباس نقوی کو کلکٹر لینڈ ایکوزیشن ،محمد صداقت خان کو اسسٹنٹ کمشنر دھیرکوٹ،عبدالقادر اسسٹنٹ کمشنر دھیرکوٹ کو تبدیل کر کے چکار،آصف گردیزی کو چکار سے تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر ہاڑی گہل ،قاضی وسیم احمد کو ہاڑی گہل سے تبدیل کر کے محکمہ سروسز،نسیم عباس شاہ کو اسسٹنٹ کمشنر حویلی ،مدثر فاروق کو اسسٹنٹ کمشنر کھوئیرٹہ ،علی اصغر کو کھوئیرٹہ سے تبدیل کر کے بورڈ آف ریونیو ،منیر احمد قریشی کو اسسٹنٹ کمشنر میرپور تعینات کر دیا گیا ۔