جمعه 22 نومبر 2019ء
جمعه 22 نومبر 2019ء

بزرگ شخص پر تشدد کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے

دھیرکوٹ(دھرتی نیوز)دھیر کوٹ پولیس نے بدھ کو ان افراد کی گرفتاری کے مختلف جگہوں پر چھاپے مارے جن کی شناخت سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں کی گئی تھی جس میں وہ ایک بزرگ شخص کو کان پکڑوا کر تشدد کا نشانہ بنا رہے تھے۔پولیس نے تشدد کا نشانہ بننے والے شخص کو پوچھ گچھ کے لیے تھانے لایا جس نے واقعہ کی تصدیق تو کی لیکن ایک مزید کارروائی نہ کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ یہ ان کا آپس کا معاملہ تھا وہ مزید کوئی کارروائی نہیں کروانا چاہتا ۔ڈپٹی کمشنر باغ محمد وحید خان کے مطابق ملزمان سر دست علاقہ چھوڑ چکے ہیں لیکن پولیس ان کی گرفتاری کے کو شاں ہے اور انہیں ہر صورت گرفتار کیا جائے گا۔اور اصل حقائق سامنے لا کر ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔