منگل 21 مئی 2019ء
منگل 21 مئی 2019ء

پونچھ کی غیر جریدہ اسامیوں پردیگر اضلاع سے تعیناتیاں

راولاکوٹ ( دھرتی نیوز )آزاد کشمیر حکومت میں ضلع پونچھ کی موثر نمائندگی نہ ہونے کی وجہ سے با اثر وزراء اور بیوروکریٹس نے گذشتہ ایک سال کے دوران ضلع پونچھ کے مختلف محکمہ جات میں گریڈ چار سے سترہ تک کی ان خالی آسامیوں پر جن پر مقامی نوجوانوں کا استحقاق تھا دیگر اضلاع سے امیدواروں کی تعیناتیاں کی ہیں۔بعض امیدواروں کی براہ راست تقریاں کی ہیں جبکہ بعض کم درجے کی خالی آسامیوں پرملازمین کے دیگر اضلاع سے تبادلے کر کے ان کی جگہ نئے من پسند افراد کو بھرتی کیا گیا۔جن محکموں میں خلاف قواعد افراد کو بھرتی کیا گیا ان میں محکمہ لوکل گورنمنٹ ،محکمہ امور حیوانات،محکمہ زراعت اور محکمہ صحت عامہ شامل ہیں ۔روزنامہ ’’دھرتی ‘‘ کو دستیاب دستاویزات کے مطابق سال 2018 کے دوران دیگر اضلاع سے جن افراد کو خلاف قواعد بھرتی کیا گیا ان کی تفصیل اس طرح ہے۔مبین ریاض جن کا تعلق ضلع مظفراباد سے ہے کو گریڈ بی۔11 اور اظہر ایوب جونئیر کلرک جس کا تعلق ہٹیاں بالا سے ہے،رفاقت احمد قریشی گریڈ بی۔7جن کا تعلق مظفراباد سے ہے کو لوکل گورنمنٹ پونچھ میں بھرتی کیا گیا۔عامر جمیل قریشی جن کا تعلق مٖظفراباد سے ہے کو بغیر کسی پراسس کے گریڈ 17 میں محکمہ سماجی بہبود میں تعینات کیا گیا۔سب سے زیادہ ملازمیں خلاف قواعد محکمہ امور حیوانات پونچھ میں بھرتی کیے گے ۔اس محکمے میں گریڈ بی۔9 میں بھرتی کیے جانے والے ملازمین میں علی ذولقرنین (کہوٹہ حویلی)،سید مدثر حسین گیلانی (کہوٹہ حویلی)،آصف علی (کہوٹہ حویلی)،سید طاہر رشید (کہوٹہ حویلی)،سید مشتاق حسین (کہوٹہ حویلی)،ثاقب رزاق(سدھنوتی)،نذر ریحان(سدھنوتی)،محمد یٰسین (باغ)،شہزاد احمد(مظفراباد)،شہزاد احمد( نارووال) شامل ہیں۔اس طرح محکمہ صحت عامہ میں فدا حسین گریڈ بی ۔9 باغ ،تیمور عباسی گریڈ بی ۔9 باغ،اًسامہ واجد گریڈ بی ۔9 سدھنوتی،چوہدری وقاص یونس گریڈ بی ۔9 (کہوٹہ حویلی) کو بھرتی کیا گیا۔محکمہ خوراک پونچھ میں گریڈ بی۔15 کی خالی آسامی پرامجد اقبال جن کا تعلق باغ سے ہے کو بھرتی کیا گیا۔محکمہ برقیات راولاکوٹ میں بھی گریڈ بی ۔7 کی خالی آسامی پر سدھنوتی سے تعلق رکھنے والے نوجوان نعمان طارق کو بھرتی کیا گیا۔غیر قانونی بھرتی کیے جانے والے افراد میں محکمہ تعمیرات عامہ (شاہرات )نے سارے ریکارڈ توڑ دئیے اور اس نے گریڈ ایک کی آسامیوں پر وزیر تعمیرات عامہ کے ضلع کہوٹہ حویلی سے تعلق رکھنے والے دو افرادعامر رشید اور محمد جمیل کو بھرتی کیا گیا۔دستا ویزات کے مطابق محکمہ تعمیرات عامہ (عمارات ) راولاکوٹ میں جونئیر کلرک کی ایک آسامی پر مظفراباد سے محمد ارشد کو تبدیل کر کے بھیجا گیا اور پھر خالی آسامی پر مظفراباد میں ایک نوجوان کو تعینات کر دیا گیا۔اس طرح جاوید سعید جونئیر کلرک کی تقرری بھی محکمہ تعمیرات عامہ (عمارات ) راولاکوٹ میں اسی طریقے سے کی گئی۔محکمہ زراعت پونچھ نے بھی بد عنوانی میں اپنا حصہ ڈالا اور مردوں کے ساتھ ساتھ دوسرے اضلاع سے تعلق رکھنے والی خواتین کو بھی نچلے درجے کی آسامیوں پر تعینات کیا۔محکمہ زراعت پونچھ میں جن ملازمین کی تعیناتی ہوئی ان میں جاوید احمد خان (مظفراباد)فیلڈٖ اسسٹنٹ بی۔11،سعید بٹ (مظفراباد)فیلڈٖ اسسٹنٹ بی۔11،گلناز بی بی (مظفراباد)فیلڈٖ اسسٹنٹ بی۔11شامل ہیں۔ دستا ویزات کے مطابق عمیرہ زیب جن کا تعلق گڑھی دوبٹہ سے ہے کو بطور لیڈی سپر وائزر وویمن ڈویلپمنٹ راوالاکوٹ میں گریڈ 11 میں تعینات کیا گیاہے

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم