منگل 21 مئی 2019ء
منگل 21 مئی 2019ء

پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمان تیسری بار مسٹ کا وائس چانسلر تعینات

مظفراباد(دھرتی نیوز)میر پور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (مسٹ)میں وائس چانسلر کی تقرری کا ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے اور پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمان کو تیسری بار مسٹ کا وائس چانسلر تعینات کر دیا گیا ۔پیر کو ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔قبل ازیں سینٹ کی سفارش پرصدر آزاد کشمیر جو کہ جامعات کے چانسلر بھی ہیں زرعی یو نیورسٹی فیصل آباد کے پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان کو وائس چانسلر تعینات کیا تھا لیکن زرعی یو نیورسٹی فیصل آباد نے انہیں این او سی نہیں دیا جس کی وجہ وہاں پر چلنے والے ایک تعلیمی منصوبہ کی عدم تکمیل بتائی جا رہی ہے جس کی نگرانی خود پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان کر رہے ہیں ۔این او سی نہ ملنے کی وجہ سے پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان مسٹ میں مقررہ تاریخ تک حاضر نہ ہو سکے جس کی وجہ سے ان کی تقرری منسوخ کر کے پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمان کو تین سال کے لیے نیا وائس چانسلر تعینات کر دیا گیا۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم