منگل 21 مئی 2019ء
منگل 21 مئی 2019ء

فحش ویب سائٹس پر پابندی عائد کی جائے،خواتین اراکین اسمبلی کا مطالبہ

مظفرآباد(دھرتی نیوز)خواتین اراکین اسمبلی نسیمہ خاتون ، محترمہ فائزہ امتیاز،محترمہ سحرش قمر ، محترمہ رفعت عزیزاور محترمہ شازیہ اکبر چوہدری نے مطالبہ کیا ہے کہ انٹرنیٹ پر موجود فحش ویب سائٹس پر پابندی عائد کی جائے ۔ جمعہ کو قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں مشترکہ قرار داد میں ان اراکین نے کہا ہے کہ قانون سازاسمبلی کا یہ نمائندہ اجلاس حکومت ریاست جموں وکشمیر سے سفارش کرتا ہے کہ وہ پاکستان کی حکومت سے یہ سفارش کرے کہ انٹرنیٹ پر موجود ان تمام فحش ویب سائٹس پر پابندی عائد کریں ۔ جن کی وجہ سے نوجوان نسلی جسمانی، روحانی اور اخلاقی تباہی اور بے راہ روی کا شکار ہو رہی ہے ۔ یہ پوری قوم اور آنے والی نسلوں کی تربیت کامسئلہ ہے اس لئے جس طرح دیگر ممالک بشمول چین ، ہندوستان، کوریا ، روس اور ملائشیاء نے پابندی عائد کی ہے، اسی طرح مملکت خداداد پاکستان اور آزاد ریاست جموں وکشمیر میں بھی فحش ویب سائیٹس پر مکمل طور پر پابندی عائد کرنے کے لئے وفاقی حکومت فوری اقدامات کرے۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم