جمعرات 19  ستمبر 2019ء
جمعرات 19  ستمبر 2019ء

میرے خلاف ریفرنس جھوٹ اور بد نیتی پر مبنی ہے،چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر

مظفرآباد(پی آئی ڈی)چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیاء نے کہا ہے کہ بار و بینچ لازم و ملزم ہیں، وکلاء کے بغیر ایڈمنسٹریشن آف جسٹس مکمل نہیں ہوتی ۔ سپریم کورٹ ، ہائی کورٹ ، سروس ٹریبونل اور عدالت ہاء ماتحت میں انصاف کی فراہمی کا کریڈٹ جہاں چیف جسٹس اور ججز کو جاتا ہے وہاں وکلاء کا بھی کلیدی کردار ہے ۔�آزاد کشمیر کی موجودہ عدلیہ کی کارکردگی گزشتہ 70سالوں سے بہتر ہے ۔ ہمارے لیے ایک مسکین آدمی اور وزیر اعظم برابر ہیں ۔ عدلیہ کو دباؤ میں لانے کا وقت اب گزر گیا ہے آئین نے جو اختیارات دے ررکھے ہیں ان کو بروئے کار لاتے ہوئے ہر خاص و عام کو انصاف ک فراہمی یقینی بنا رہے ہیں ۔ کسی کو انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ کچھ لوگ سوشل میڈیا پر کھیل رہے ہیں۔سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے پہلے ہی اس سلسلہ میں ہدایت جاری کردی ہے اور ایک اعلیٰ سطح کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں ایسی من گھڑت خبریں چلانے والوں کے خلاف تحت قانون کاروائی ہوگی۔ میر ے خلاف ریفرنس دائر کیے جانے کی اطلاعات ملی ہیں ریفرنس دائر ہونے کی خبر ایک سال سے گردش کررہی تھی اب بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے۔ ریفرنس کو خوش آمدید کہتا ہوں کیونکہ اگر اس طر ح کی کارروائی نہ ہوتی تو یہ بات ہمیشہ تشنہ رہ جاتی کہ الزمات درست ہیں یا من گھڑت ۔یہ ساری کارروائی بدنیتی پر مبنی ہے اور تما م جھوٹی اور بے بنیاد باتیں درج کی گئی ہیں۔ فیصلے کسی کی خواہش کے مطابق نہیں کئے جاسکتے تاہم کسی فیصلہ میں اگر کوئی سقم یا غلطی کا احتمال ہے تو اس کو ریویو کیا جاسکتا ہے ۔ ججمنٹ کو زیر بحث لانا چاہیے نہ کہ ججز کو ۔ سپریم کورٹ میں مقدمات کی تعداد بہت کم رہ گئی ہے ۔ جبکہ چیف جسٹس ہائی کورٹ کی محنت سے ہائی کورٹ اور ماتحت عدلیہ میں بھی یہی مقدمات سپیڈی ٹرائل ہو رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار چیف جسٹس نے صدر سنٹرل بار ایسوسی ایشن مظفرآباد راجہ آفتاب احمد خان ایڈووکیٹ کی جانب سے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے اعزاز میں دئیے گئے پر تکلف اور پروقار عشائیہ۶ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سینئر جج سپریم کورٹ راجہ سعید اکرم خان ،چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس ایم تبسم آفتاب علوی ، صدر سنٹرل بار راجہ آفتاب احمد ایڈووکیٹ ، صدر کوٹلی بار نے بھی خطاب کیا ۔سینئر جج سپریم کورٹ راجہ سعید اکرم خان ،چیف جسٹس عدالت العالیہ جسٹس ایم تبسم آفتاب علوی سمیت سینئر جج ہائی کورٹ جسٹس اظہر سلیم بابر ،ہائی کورٹ کے ججز جسٹس رضا علی خان جسٹس راجہ سجاد احمد خان ، جسٹس سردار اعجاز احمد خان ، چیئرمین سروس ٹریبونل خواجہ نسیم ، ممبران سروس ٹریبونل ، ماتحت عدالتوں کے ججز ، قاضی صاحبان ، بار کونسل ، سپریم کورٹ بار، ہائی کورٹ بار ،سنٹرل بار ، ڈسٹر کٹ و تحصیل بار ز کے عہدیداران و ممبران سمیت صحافیوں نے بھی شرکت کی ۔۔اس موقع پر چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ ، سپریم کورٹ کے ججز ، چیف جسٹس ہائی کورٹ اور ہاء کورٹ کے ججز کے لیے ان شایان شان رہائش گاہیں تعمیر کی جائیں گی جبکہ ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس مظفرآباد کی تعمیر کا کام جلد شروع ہو رہا ہے ۔ اس کیلئے اراضی کے حصول سمیت دیگر امور میں چیف جسٹس ہائی کورٹ ، ججز اور ایڈووکیٹ جنرل کا کلیدی کردار ہے ۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم