بدھ 16 اکتوبر 2019ء
بدھ 16 اکتوبر 2019ء

پی ٹی آئی کشمیر کی تنظیم سازی،بیرسٹر سلطان صدر نامزد

اسلام آباد (دھرتی نیوز) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کی مرکزی قیادت نے پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کی ازسر نو تنظیم سازی عمل میں لائی ہے۔پارٹی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے پارٹی کے چیئر مین سے مشاورت کے بعد تنظیم کے آزاد کشمیر اور مہاجرین کے حلقوں کے لیے نئے عہدیداران کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری (مرکزی صدر)چوہدری ظفر انور(سنیئر نائب صدر)،راجہ خورشید احمد (نائب صدر)،چوہدری اظہر صادق (نائب صدر)،راجہ مصدق خان (جنرل سیکرٹری)،راجہ منصور خان (ایڈیشنل جنرل سیکرٹری)،سردار قاضی اسرائیل(ڈپٹی جنرل سیکرٹری مظفراباد)،سکندر بیگ(ڈپٹی جنرل سیکرٹری میرپور)،سردار مرتضیٰ طاہر(ڈپٹی جنرل سیکرٹری پونچھ)،چوہدری مقبول (ڈپٹی جنرل سیکرٹری جموں)،سلمان بٹ(ڈپٹی جنرل سیکرٹری ویلی)،ذولفقار عباسی (فنانس سیکرٹری)،سردار ارشاد محمود (انفارمیشن سیکرٹری) نامزد کیے گے ہیں۔قبل ازیں تقریباًتین ماہ قبل پارٹی کی مرکزی قیادت نے پی ٹی آئی کشمیر کے تمام تنظیمی عہدیدارن کو ہٹا کر ازسر نو تنظیم سازی کرنے کی ہدایت کی تھی اور پارٹی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کو یہ اختیار دیا گیا تھا کہ وہ مشاورت کے ساتھ نئے عہدیداران کا انتخاب کریں۔اسی دوران یہ افوائیں گردش کر رہی تھیں کہ سابق وزیر چوہدری انور ایحق کو پارٹی میں شامل کر کے انہیں پارٹی صدارت سونپی جائے گی لیکن ایسا نہ ہو سکا اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو ہی دوبارہ پارٹی کا صدر نامزد کیا گیا ہے۔نئے عہدیداران میں بعض نئے لوگ بھی شامل کیے گئے ہیں اور کئی پرانے پارٹی کارکنوں کو نظر انداز کیا گیا ہے جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ انہیں ڈویژن اور ضلع کی تنظیم سازی میں شامل کیا جائے گا اور انہیں زیادہ اختیارات دیئے جائیں گے۔نوٹیفکیشن میں پارٹی عہدیداران کی معیاد کا تعین بھی نہیں کیا گیا زیادی امکان یہ ہے کہ یہ عہدیداران تین سال کے لیے ہوں گے اور آئندہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات ان ہی کی قیادت میں ہوں گے۔ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ اگست میں ڈویژن اور ضلع کی تنظیم سازی کے ساتھ ساتھ دیگر اضلاع کے ڈپٹی جنرل سیکرٹریز اور یوتھ کے مرکزی عہدیداران کو بھی نامزد کیا جائے گا۔