بدھ 20 نومبر 2019ء
بدھ 20 نومبر 2019ء

جسکول، جے کے ایل ایف نے پیر سے بھوک ہڑتال کا اعلان کر دیا

جسکول(ملک ذوالفقار سے)فریڈم مارچ /دھرنا 8ویں روز میں داخل، جے کے ایل ایف نے بھوک ہڑتال کا اعلان کردیا،دن بھر قافلے جسکول دھرنے میں پہنچتے رہے، جسکول دھرنے کی فضاء آزادی کے نعروں سے گونجتی رہی،خواتین وبچوں کی خصوصی شرکت۔تفصیلات کے مطابق جموں کشمیرلبریشن فرنٹ کے فریڈم مارچ/ دھرنا 8ویں روز میں داخل ہو گیا ریاست بھرسے اور بیرون ریاست میں مقیم قافلے جوق در جوق آتے رہے، دھرنے میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شمولیت کی،شرکاء دھرنے سے خطاب کرتے ہوے ممبر برطانوی پارلیمنٹ یاسین راجہ،باجی میاں عبدالقیوم صاحبزادہ ریہاں شریف کوٹلی، سابق مشیر حکومت چوہدری الیاس،ملک اسلم میرپور،سردار جہانداد مغل ایڈووکیٹ، سلمیٰ طارق ایڈووکیٹ،عارف چوہدری،خواجہ سیف الدین۔ظہور احمد عوامی تحریک۔اعجاز عباسی۔چوہداری یاسین۔افتاب انجم ایڈووکیٹ،حواجہ شوکت ایڈوکیٹ،چوہداری ثمر،اشتیاق کاشر،سردار زاہد متحدہ،عبدالحی،دانیال مسعود،امان اللہ خان،طاہر اکبر،خوجہ عاشر،نعمان کشمیری،فا ئزہ اکرم،طارق بٹ،حافظ خلیل الرحمن،محمد ریاست رہنما پی ایس ایف،ایڈوکیٹ شیخ سہیل مسعود ایڈمنسٹریٹر ضلع حویلی،شیخ اصغر،راجہ عادل کیانی ایڈوکیٹ،سید عاشق ایڈوکیٹ،ثروت کیانی،خواجہ عبدالغفور ودیگر نے کہاکہ اب یہ تحریک ایک قومی تحریک بن چکی ہے اس تحریک میں ہر محب وطن شامل ہوچکا ہے ہم یہ مطالبہ کرتے ہیں جوڈیمانڈ جیکیایل ایف و شرکاء دھرنا کی ہیاسے فوری طور پورا کیا جائے اور یو این/سیکورٹی کونسل کے مستقل نمائندوں کو جسکول دھرنا میں لایا جائے جوکہ شرکاء کی بات سنیں،اور شرکاء اپنے مطالبات پیش کرسکیں بصورت دیگر جو فیصلہ شرکاء اور جے کیایل ایف کی قیادت کرے گی ہم ہر طرح سے ان کے ساتھ دیں گے ورنہ حکومت شاہراہ سری نگر پر لگائے کنٹینرز کو ہٹائے تاکہ ہم اس منحوس خونی لکیر کوروند کر بھارتی مقبوضہ کشمیر میں محسور اپنے بھائیوں کی مددکو پہنچیں۔دریں اثنائجیکے ایل ایف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھوک ہڑتال کااعلان کردیا۔اس موقع پر ترجمان جے کے ایل ایف محمدرفیق ڈار نے مرکزی،ذونل اور ضلعی قیادت کی موجودگی میں نے کہاکہ ہم نے 8روز سے یہاں پرامن دھرنا دیرکھا ھے اور ہمارے پورے نہیں کیے گے اب ہم کل سے بھوک ہڑتال کرنے کااعلان کررہے ہیں۔جبکہ شرکاء دھرنا سے برطانوی ممبر پارلیمنٹ فن بینین نے بذریعہ ٹیلی فون خطاب کیا اور شرکاء دھرنے کی حمائت اور مکمل یکجہتی کااظہارکیا۔۔