بدھ 03 جون 2020ء
بدھ 03 جون 2020ء

سدھن ایجوکیشنل کانفرنس کے انتخابات،سردار الطاف صدارتی امیدوار

راولاکوٹ (دھرتی نیوز) سدھن ایجوکیشنل کانفرنس کے مرکزی اجلاس 15دسمبر کو راولپنڈی میں ہو گا جس میں آئندہ مدت کیلئے نئے صدر اور دیگر عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا تنظیم کی روایات کے مطابق عہدیداران کا انتخاب مشاورت سے ہی کیے جانے کا امکان ہے، موجودہ وقت تنظیم کے صدر سردار محمد صدیق خان ہیں جو دو مرتبہ صدر کے عہدے پر فائز رہے اب تک صدر کے عہدے کیلئے صرف ایک امیدوار سردار محمد الطاف خان (تھوراڑ) کا نام سامنے آیا ہے جو تنظیم میں ایک متحرک کردار ادا کرتے آئے ہیں عہدیداران کا انتخاب جنرل کونسل کے مشترکہ اجلاس میں کیا جائے گا جبکہ اس سے قبل سپریم کونسل کا اجلاس ہو گا جس میں عہدیداران سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم