بدھ 03 جون 2020ء
بدھ 03 جون 2020ء

سدھن ایجوکیشنل کانفرنس کی جنرل کونسل کا اجلاس، میجر (ر) محمدمشتاق خان آئندہ مدت کے لیے صدر نامزد

راولپنڈی(دھرتی نیوز) سدھن ایجوکیشنل کانفرنس کی جنرل کونسل نے اتفاق رائے سے میجر (ر) محمدمشتاق خان (ٹائیں) کو صدر کے عہدے لیے نامزد کر دیا ہے۔ قبل ازیں قبیلے کے عمائدین کی سپریم کونسل کامشاورتی اجلاس ہوا جس میں طویل مشاورت کے بعد اتفاق  رائے سے صدر کے نام پر اتفاق کیا گیاجس کے بعد جنرل کونسل کے اجلاس میں اس فیصلے کی توثیق کی گئی۔اس بات کا با ضابطہ اعلان تنظیم کی جانب سے نامزد کردہ الیکشن کمشنر  برگیڈیئرمحمد عارف نے کیا۔تنظیم کے دیگر عہدیداروں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔صدر کے عہدے کے لیے خواہشمند امیدواروں سے 15 نومبر تک رضامندی کے اظہار کے لیے کہا گیا تھا۔مقررہ تاریخ تک تین امیدواروں نے رضامندی ظاہر کی تھی۔سپریم کونسل نے ان تین میں سے ایک امیدوار کا انتخاب کیا ہے۔سپریم کونسل کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی ایک امیدوار کو نامزد کر سکیں۔نئے صدر کا اعلان الیکشن کمشنر برگیڈیئرمحمد عارف  نے سپریم کونسل کے اجلاس میں کیا۔اجلاس میں سدھن قبیلے کے عمائدین و ممبران جنرل کونسل سابق صدر آزاد کشمیر سردار محمد انور خان، سابق صدور سدھن ایجوکیشنل کانفرنس سردار محمد رفیق خان، سردار محمد صدیق خان، سردار فاروق خان کے علاوہ  سردار اعجاز افضل خان ایڈووکیٹ،ڈاکٹر سردار محمد منظور خان،سردار عبدالخالق وصی ایڈووکیٹ (ممبر کشمیر کونسل)، میجر جنرل (ر) ڈاکٹر محمد افتخار خان، بیگم محترمہ خدیجہ زرین، سردار حبیب خان ایڈووکیٹ، سردار عبدالخالق خان ایڈووکیٹ، سردار اجمل خان، سردار نوید صادق خان،.،سردار محمد الطاف خان، ڈاکٹر غلام حسین خان، محترمہ نبیلہ ارشادخان ایڈووکیٹ، سردار تنویر سرور خان (سابق جنرل سیکرٹری) سردار زبیر ایوب،، پیر محمد حسین قادری،سردار محمد عزیز خان،حاجی عبدالرشید خان سردار گل حسین خان اور دیگر قائدین نے شرکت کی۔اس دوران چیئر مین سپریم کونسل سردار محمد انور خان (سابق صدر آزاد کشمیر) نے نامزد صدر سردار میجر (ر) محمد مشتاق خان سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ جبکہ تنظیم کی سابقہ کارگردگی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔سپریم کونسل کے اجلاس سے سابق امیر جماعت اسلامی سردار اعجاز افضل خان ایڈووکیٹ،سردار محمد صدیق خان(سابق صدر سدھن ایجو کیشنل کانفرنس)، سردار میجر (ر) محمد مشتاق خان(صدر سدھن ایجو کیشنل کانفرنس)محترمہ بیگم خدیجہ زرین(چیئر پرسن خواتین ونگ سدھن ایجو کیشنل کانفرنس)،سردار محمد زبیر ایوب،پیر محمد حسین قادری،تقشبندی اور دیگر نے خطاب کیا۔مقررین نے اپنے اپنے میں تنظیم کو مزید فعال بنانے اور تعلیم کے شعبے میں نوجوان نسل کو بہتر رہنمائی کرنے کے منصوبوں کو مزید بہتر کرنے کا عہد کیا اور کہا کہ یہ اس تنظیم کے شعور کا نتیجہ ہے کہ آج ہمارا ضلع پونچھ تعلیم کے میدان میں سب سے آگے ہے اور متعدد مقابلے کے امتحانات میں ہمارے نوجوان کامیابی سے ہمکنار ہوتے ہیں۔مقررین نے تنظیم کی مجموعی کارگردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، مقررین نے کشمیر کے موجودہ حالات پر تشویش کا اظہار اپنا کردار بھر پور انداز میں ادا کرنے کا بھی عہد کیا۔مقررین نے بابائے پونچھ کرنل خان محمد خان کی خدمات کر خراج تحسین پیش کیا اور اس بات کا عہد کیا کہ ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے تنظیم کو فعال کریں گے۔ اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ سدھن ایجوکیشنل کانفرنس کے زیر اہتمام چلنے والے سابقہ منصوبہ جات بحال رکھے جائیں گے اور رہاڑہ میں کیڈٹ کالج کے قیام کے لیے کوششیں مزید تیز کی جائیں گی۔اجلاس کے آواخر میں شرکاء اجلاس  کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔  

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم