بدھ 03 جون 2020ء
بدھ 03 جون 2020ء

آزاد کشمیر میں کرونا وائرس کے شبہ میں 16 نئے کیس درج،مجموعی تعداد 60 ہو گئی

مظفرآباد(پی آئی ڈی) آزادکشمیر میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے شبہ میں 16 نئے کیس درج ہوئے جن کے ٹیسٹ لیکر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کو بھیج دیے گئے۔محکمہ صحت عامہ آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کی جانب جاری پریس ریلیز کے مطابق آزادکشمیر میں اب تک کرونا وائرس کے شبہ میں کل 60 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے 40 کے نتائج آچکے ہیں اور 39 افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی جبکہ ایک شخص میں کرونا وائرس پایا گیا ہے اور وہ قرنطینہ سینٹر میرپور میں زیر علاج ہے۔20کے رزلٹ آنا باقی ہیں اور ان کی رپورٹ آئندہ ایک دو روز میں موصول ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ محکمہ صحت کا عملہ آزادکشمیر کے تمام انٹری پوائنٹس پر موجود ہے اور انتظامیہ کے تعاون سے آنے والے مسافروں کی سکریننگ کررہا ہے اور کرونا کا شبہ ہونے کی صورت میں افراد کو قریبی قرنطینہ سینٹرز میں منتقل کیا جارہا ہے۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم