منگل 07 اپریل 2020ء
منگل 07 اپریل 2020ء

عباسپور، یونین کونسل کھلی درمن مکمل سیل، تمام افراد کی سکرینگ کا فیصلہ

  عباسپور(دھرتی نیوز)آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل عباسپور کے سب ڈویژنل مجسٹریٹ محمد تصور نے لاہور میں کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والے پہلے مریض افراسیاب کے ورثا ء کو ان کی لاش کو آبائی علاقے لانے سے روک دیا۔ان کے مطابق ہلاک ہونے والے افراسیاب کا تعلق عباسپور سے ہے۔جس کا آبائی گاوں نمجر ہے۔مذکورہ شخص لاہور میں مقیم تھا۔ ان کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص نے  تیرہ مارچ کو اپنے گاوں آکر اپنے ایک عزیز کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور بہت سارے لوگوں سے ہاتھ بھی ملانے کی اطلاعات ہیں۔ وہ تین دن تک اپنے آبائی گاؤں میں رہا تھا۔ان مصدقہ اطلاعات اور  افراسیاب کی موت کے بعد عباسپور کی یونین کونسل کھلی درمن کو مکمل سیل کر دیا گیا ہے اور اب تمام افراد کی سکرینگ کی جائے گی۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم