منگل 07 اپریل 2020ء
منگل 07 اپریل 2020ء

لاک ڈاؤن،جے کے ایل ایف نے آزادی مارچ ملتوی کر دیا

راولاکوٹ (دھرتی نیوز)جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر 16 اپریل 2020 کو راولاکوٹ سے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی طرف ہونے والے آزادی مارچ کو ملتوی کرنے جبکہ 30 مارچ 2020 کو اسی مارچ کے سلسلے میں ہونے والی عوامی رابطہ مہم کے اختتام پر مظفرآباد میں ہونے والے پروگرام اور 12 اپریل 2020 کو اسلام گڑھ میں حاجی مشتاق مرحوم اور کمانڈر حنیف شہید کی برسی کے پروگرامات کو بھی منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بات کا اعلان جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چئیرمین سردار صغیر خان نے  سوشل میڈیا پرایک پیغام کے ذریعے کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ فیصلہ پارٹی کے سنئیر دوستوں کے ساتھ بذریعہ فون مشاورت کے بعد کیا ہے اور حالات معمول پر آنے کے بعد دوبارہ مشاورت کے ساتھ نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ کرونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کی وجہ سے پوری دنیا میں لوگ بری طرح متاثر ہورہے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر اموات میں پے پناہ اضافہ ہورہا ہے جو کہ باعث تشویش ہے ہم پوری دنیا کے عوام کے ساتھ اپنی طرف سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور اس موقع پر جب پوری دنیا کو لاک ڈاون کا سامنا ہے ایسے حالات میں سیاسی سرگرمیوں سے زیادہ ضروری ہے کہ انسانوں کو بچانے کے عمل کا حصہ بن کر اپنے عوام کو اس جان لیوا وائرس سے بچانے میں اپنا کردار ادا کیا جائے۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم