بدھ 03 جون 2020ء
بدھ 03 جون 2020ء

آزاد کشمیر میں سرکاری دفاتر و بنکوں اور مالیاتی اداروں کے اوقات کار تبدیل

مظفرآباد (دھرتی نیوز) حکومت آزادکشمیر نے آزادکشمیر میں ہیلتھ ایمرجنسی کے نفاذ اور مخصوص حالات کے پیش نظر آزادکشمیر میں دفتری اوقات کار تبدیل کر لیے گئے ہیں جبکہ آزادکشمیر میں قائم بینکوں، مالیاتی اداروں کی برانچز نے پہلے ہی اپنے اوقات کار تبدیل کر لیے تھے، ایسے سرکاری دفاتر  جوہفتے میں 5دن کھلتے ہیں وہ اب پیر سے جمعرات تک 10بجے سے 4بجے تک جبکہ جمعہ کو 10سے ایک بجے تک کھلیں گے، ایسے سرکاری دفاتر  جوہفتے میں 6دن کھلتے ہیں وہ اب پیر سے جمعرات تک 10بجے سے 3بجے تک جبکہ جمعہ کو 10سے ایک بجے تک کھلیں گے، بینکوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ہے، اب بینک میں پیر تا جمعرات 10سے 4بجے تک جبکہ جمعہ کو 10سے ایک بجے تک کھلیں گے۔جن سرکاری دفاتر کو غیر ضروری، غیر اہم سمجھ کر عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے ان کے ذمہ داران کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے موبائل فونز 24گھنٹے آن رکھیں گے اور ضرورت پڑنے پر انہیں بھی بلایا جا سکتا ہے۔ نیز ان سرکاری دفاتر اور بنکوں میں غیر ضروری افراد کا داخلہ بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم