بدھ 03 جون 2020ء
بدھ 03 جون 2020ء

آزاد کشمیر میں باجماعت نماز پر جزوی پابندی عائد

مظفرآباد (دھرتی نیوز) حکومت آزادکشمیر نے آئندہ تین ہفتوں کیلئے پانچ وقت کی نماز بشمول جمعتہ المبارک کی نماز با جماعت ادا کرنے پر پابندی عائد کر دی تا ہم مساجد کو آباد کرنے کیلئے 3سے 5افراد جن میں صرف مسجد کا عملہ شامل ہو گا با جماعت نماز ادا کرنے کا پابند ہو گا، امام بار گاہ سے متعلق بھی یہی فیصلہ کیا گیا کہ 5سے زائد افراد کا اجتماع نہیں ہو سکتا، محکمہ داخلہ آزادکشمیر نے یہ فیصلہ مذہبی اسکالرز اور آئین میں حاصل اختیارات کے تحت کیا ہے اور آج سے تین ہفتوں کیلئے نافذ العمل ہو گا، قبل ازیں سندھ اور بلوچستان حکومت نے بھی جمعتہ المبارک کے اجتماعات میں 5سے زائد افراد کی شرکت پر پابندی عائد کی تھی، دریں اثناء جمعتہ المبارک کی نماز کے دوران مساجد میں حاضری 50سے 70فیصد تک رہی اور بعض مساجد میں نمازیوں سے ماسک اتروائے گئے کہ نقاب کر کے نماز نہیں ہوتی، یہی وجہ ہے کہ اب حکومت نے جمعتہ المبارک کی نماز پر بھی پانچ افراد سے زائد کی شمولیت پر پابندی کر دی ہے۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم