بدھ 03 جون 2020ء
بدھ 03 جون 2020ء

غلط معلومات شیئر کرنے کے الزام میں معلم کے خلاف مقدمہ درج

راولاکوٹ (دھرتی نیوز)تھانہ سٹی راولاکوٹ میں ہورنہ میرہ کوٹیڑہ سے تعلق رکھنے والے ایک سرکاری معلم وقاص رشید کے خلاف سوشل میڈیا پر غلط افواہ پھلا کر لوگوں کو گمراہ کرنے کے الزام میں ایف آئی ار درج کر لی گئی ہے۔ایف آئی ار نمبر 81/20 بدھ کو کمشنر پونچھ کی تحریک پر درج کی گئی ہے۔ایف آئی ار کے متن کے مطابق 8 مارچ 2020 کو ارجہ کے مقام پر ایک کوسٹر حادثے کا شکار ہوئی جس میں پانچ افراد جاں بحق ہوئے لیکن وقاص رشیدنے فیس بک پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں 16 افراد کے جاں بحق ہونے کا ذکر کیا گیا تھا۔اس طرح کی افواہ سے نہ صرف خوف و ہراس پھلایا گیا بلکہ یہ خلاف قانون بھی ہے لہذا  مذکورہ فیس بک صارف کے خلاف دفعہ 16 /MPO،505/APC،29/T-A مقدمہ درج کیا جاتا ہے۔ایف آئی ار درج کرنے کے بعدتفتیش ایڈیشنل ایس ایچ او کو دے دی گئی ہے۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم