بدھ 03 جون 2020ء
بدھ 03 جون 2020ء

کرونا اپ ڈیٹ،ضلع پونچھ میں کرونا وائرس کے تمام مریض صحت یاب

مظفرآباد(پی آئی ڈی)آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا جبکہ 06کرونا کے مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے اور 71نئے افراد کے کرونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے۔ محکمہ صحت عامہ آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈی ایچ کیو راولاکوٹ سے مزید چھ افراد صحت یاب ہو گئے جنہیں ڈسچارج کر دیا گیا۔ آزادکشمیر میں اب تک 2038 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے1838 کے رزلٹ آچکے ہیں اور 66افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے 43صحت یاب ہو چکے ہیں،ڈی ایچ کیو راولاکوٹ سے12،ڈی ایچ کیو بھمبر سے 15، ڈی ایچ کیو کوٹلی سے 01،جبکہ نیوسٹی ہسپتال میرپور سے 12،ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈڈیال میرپور سے01 اور ٹی ایچ کیو پلندری سے 02مریض صحت یاب ہوئے جنہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔کرونا کے 23مریضوں میں سے  08ڈی ایچ کیو ہسپتال پلندری،06 آئسو لیشن ہسپتال مظفرآباد،2تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈڈیال میرپور اور 02 ڈی ایچ کیو ہسپتال باغ جبکہ5ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال کوٹلی میں زیر علاج ہیں جبکہ سرگودھا سے تعلق رکھنے والے تین مریض بھی ڈی ایچ کیوہسپتال کوٹلی میں زیر علاج ہیں۔ رپورٹ کے مطابق1769افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی اور200افراد کے ٹیسٹ کے رزلٹ آنا باقی ہیں۔نئے افراد کے کرونا کے ممکنہ کیسز کے حوالہ سے لیے گے ٹیسٹ کی رپورٹ ایک دو روز میں آجائے گی۔ رپورٹ کے مطابق تمام اضلاع میں 61قرنطینہ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ تمام انٹری پوائنٹس پر محکمہ صحت کا عملہ موجود ہے جو ہمہ وقت مسافروں کی سکریننگ کررہا ہے۔ویرالوجی لیب عباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرپوراور سی ایم ایچ راولاکوٹ میں پی سی آر ٹیسٹنگ

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم