بدھ 03 جون 2020ء
بدھ 03 جون 2020ء

افواج پاکستان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، سردار یعقوب

راولاکوٹ (دھرتی نیوز)دہشت گردی کے خلاف مسلح افواج پاکستان کی قربانیاں نا قابل فراموش  ہیں،افواج پاکستان نے سیز فائر لائن پر بھارت کو ہمیشہ منہ توڑ جواب دیا جس سے کشمیری قوم کے حوصلے مزید بلند ہوئے، سابق صدر آزاد جموں و کشمیر سردار یعقوب خان نے کہا ہے مقبوضہ کشمیر میں موجودہ سنگین ترین حالات میں بھی ہندوستان کی جانب سے جبر تعصب و ریاستی تشدد کا سامنا ہے دنیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہندوستان کو کرونا کی آڑ میں کشمیریوں کی نسل کشی سے باز رکھیں سر دار یعقوب خان کا کہنا تھا پاکستان  کے اندر دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں وزیرستان سمیت پاکستان بھر میں شہید ہونے والے جوان ہمارئے قومی ہیرو ہیں ارض پاک کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک بیان میں کیا۔مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا بھارت تمام تر ظلم وجبر کے باوجود کشمیری عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکا۔ اب وقت آگیا ہے عالمی برادری اپنی خاموشی ختم کرے اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے اپنی آواز بلند کرے۔ انہوں نے کہا سید علی گیلانی،میر واعظ عمر فاروق،یسین ملک،شبیر شاہ،آسیہ اندرابی سمیت جدوجہد کرنے والے عظیم کشمیری رہنماوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں بچوں جوانوں بوڑھوں کو گولیوں کا نشانہ اور عورتوں کی بے حرمتی کر رہی ہے حریت قیادت  کو پابند سلاسل رکھا ہوا ہے لیکن تمام تر ظلم کے باوجود کشمیری بھارت سے آزادی کے لیے اپنے موقف پر چٹان کی طرح قائم ہیں۔  

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم