هفته 08  اگست 2020ء
هفته 08  اگست 2020ء

ایکٹ 1974 کے خاتمے کے لیے ریاست گیر مہم چلائی جائے گی، جے کے ایل ایف

راولاکوٹ (دھرتی نیوز) جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیرمین سردار محمد صغیر خان نے کہا ہے کہ ایسی اطلاعات آ رہی ہیں کہ پاکستان کے زہر انتظام کشمیر کے حصے میں رائج ایکٹ 1974 میں ایک اور ترمیم کی جا رہی ہے ۔اس سارے معاملے کی برائی کی جڑ ایکٹ 1974 ہے لہذا جے کے ایل ایف اور اس کی ذیلی طلبہ تنظیم نے ایک مشترکہ اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کی درست سمت کے تعین کے لیے ایکٹ 1974 کی منسوخی اور 1947 میں قاءم کی جانے والی حکومت کی اصل روح بحال کرنے کے لیے مشترکہ جہدوجہد کی جائے ۔پیر کو یہاں غازی ملت پریس کلب میں دیگر تنظیمی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کر تے ہوئے انہوں نے تمام کشمیریوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس نام نہاد ایکٹ کی منسوخی کے لیے گھروں سے باہر آتیں ۔انہوں نے کہا کہ اس ایکٹ کی شق 4 بنیادی حقوق سے متصادم ہے ۔کشمیری کسی صورت کوئی نئی ترمیم نہیں کرنے دیں گے ۔اگر کوئی تبدیلی کرنی ہے تو اس اسمبل کا قانون ساز اسمبلی کی بجائے آءین سازاسمبلی رکھا جائے ۔انہوں نے کہا کہ وفاق کو اختیارات کا بہت شوق ہے تو چار اختیارات جو پہلے سے ہیں اس کے پاس وہ اپنے پاس رکھے ۔جے کے ایل ایف اس ساری سازش کے خلاف بھر پور مہم چلائیں گے ۔تمام آپشنز استعمال کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ کرونا وبا کی وجہ سے اپریل میں کیا جانے والا مارچ صورتحال بہتر ہونے پر دوبارہ تاریخ کا اعلان کیا جائے گا ۔انہوں نے لداخ پر چین کی افواج کے قبضے کی پر زور مذمت کی اور کہا کہ ہم ہر اس ملک کی جارحیت کی مذمت اور مزاحمت کریں گے جو کشمیر کی سر زمین پر قابض ہو گا ۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم