جمعه 30 اکتوبر 2020ء
جمعه 30 اکتوبر 2020ء

سردار نعیم شیراز چیئرمین احتساب بیورو تعینات

مظفراباد (دھرتی نیوز) حکومت آزاد کشمیر نے ڈسٹرکٹ منیجمنٹ گروپ(ڈی ایم جی)سے تعلق رکھنے والے سابق بیوروکریٹ سردار نعیم شیراز کوچیئرمین احتساب بیورو تعینات کر دیا ہے۔ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن محکمہ انصاف و قانون نے جاری کیا ہے۔سردار نعیم شیراز دوران سروس انتہائی کلیدی عہدوں پر رہے ہیں۔متعدد اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کے علاوہ وہ مختلف محکمہ جات میں بطور سیکرٹری اور ریٹائرمنٹ سے قبل سنئیرممبر بورڈ آف ریوینیوبھی تعینات رہے ہیں۔ ریٹائرمنٹ کے بعد انہیں  ایک مقررہ مدت تک ممبر پبلک سروس کمیشن تعینات کیا گیا تھا۔تقریباًچارماہ قبل حکومت آزاد کشمیر نے انہیں چیئرمین احتساب بیورو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن خود حکومت کا بنایا ہوا وہ قانون ہی تعیناتی کے راستے میں رکاوٹ بن رہا تھا جس کے ممبر پبلک سروس کمیشن کے عہدے پر رہنے والا کوئی شخص حکومت کے کسی کلیدی عہدے پر تعینات نہیں ہو سکتا۔اس حوالے سے  وزارت محکمہ انصاف و قانون سے رائے لینے کے بعد یہ معاملہ پہلے کابینہ کے سامنے رکھا گیا پھر اسمبلی سے منظوری کے بعد قانونی سقم ختم کیا گیا اور اب انہیں چیئرمین احتساب بیورو آزاد کشمیر تعینات کر دیا گیا۔انہیں گریڈ اکیس کے برابر مراعات دی جائیں گی۔چیئرمین احتساب بیورو آزاد کشمیر کا عہدہ ایک عرصے سے خالی تھااور ایڈہاک بنیادوں پر اس کا نظام چلایا جا رہا تھا جس کی وجہ سے یہ محکمہ کئی سالوں سے غیر فعال رہا ہے۔سردار نعیم شیراز کا تعلق راولاکوٹ پونچھ سے ہے۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم