هفته 28 نومبر 2020ء
هفته 28 نومبر 2020ء

پلندری(بلوچ)،2 کلو ہیروئین برآمد،ملزم گرفتار

بلوچ (دھرتی نیوز)ڈی آئی جی پونچھ راشد نعیم کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی سندھنوتی وحید گیلانی کی نگرانی میں  ایس ایچ او بلوچ ماجد اقبال نے ہیروئین کے بین الصوبائی گروہ کے ایک رکن کو گرفتار کر کے دو کلو ہیروئین برآمد کر لی۔اندرون ملک ضبط کی گئی ہیروئین کی مالیت  8 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔گرفتار ملزم کا نام ظہیر ولد محمد جمال ہے اور وہ سکنہ بھٹک کا رہائشی ہے۔ملزم کی ایک ہائی ایس بھی ہے جس پر وہ منشیات سمگلنگ کرتا تھا۔گرفتار ملزم سے پولیس تفتیش کر رہی ہے۔مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم