هفته 28 نومبر 2020ء
هفته 28 نومبر 2020ء

جے کے ایل ایف سے یکجہتی،انجمن تاجران کا کل شٹر ڈاون کا اعلان

راولاکوٹ(دھرتی نیوز)انجمن تاجران راولاکوٹ نے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چوبیس اکتوبر کو ہونے والے احتجاجی مارچ کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ انجمن تاجران راولاکوٹ چوبیس اکتوبر کو دن بارہ بجے کے بعد مکمل شٹر ڈاؤن کرتے ہوئے احتجاجی مارچ کے شرکاء کے ساتھ اظہار یکجہتی کریگی اور انجمن تاجران کے عہدیداران اور کارکنان اس مارچ میں شرکت بھی کرینگے۔ اس بات کا فیصلہ انجمن تاجران آزادکشمیر کے مرکزی صدرو انجمن تاجران راولاکوٹ کے صدر سردار افتخار فیروزکی قیادت میں انجمن تاجران کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری حاجی اعجاز حنیف، سینئر نائب صدر تنویر خالق، ڈپٹی جنرل سیکرٹری طاہر فاروق، چیف آرگنائزر عرفان اشتیاق سمیت دیگر نے شرکت کی۔ قبل ازیں چیئرمین لبریشن فرنٹ سردار محمد صغیر خان ایڈووکیٹ کی قیادت میں لبریشن فرنٹ کے وفد نے انجمن تاجران کے صدر سردار افتخار فیروز سے انکے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں مارچ میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور ان سے اپیل کی کہ وہ مارچ کے دوران شٹر ڈاؤن کر کے ان کے ساتھ شامل ہوں۔ انجمن تاجران کے صدر سردار افتخار فیروز کا کہنا تھا کہ تقسیم کشمیر کسی صورت میں قبول نہیں کی جا سکتی۔ گلگت بلتستان ریاست جموں کشمیر کا جزو لاینفک ہے۔ جب تک ریاست جموں کشمیر کے عوام کو حق خودارادیت کے ذریعے فیصلے کا حق نہیں دیا جاتا اس وقت تک کسی ایک بھی حصے کو الگ کر کے صوبہ بنانے کا عمل تقسیم کشمیر کو حتمی کرنے کے مترادف ہوگا۔ جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائیگا۔ بھارت نے جو اقدام گزشتہ سال پانچ اگست کو کیا ہے۔ کشمیر دنیا بھر میں اس کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور یہ احتجاج اسوقت تک جاری رہے گا جب تک کشمیریوں کو حق خودارادیت نہیں دیا جاتا۔  

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم