جمعرات 16  ستمبر 2021ء
جمعرات 16  ستمبر 2021ء

آزاد کشمیر انتخابات۔پی ٹی آئی کا نیا پارلیمانی بورڈ تشکیل

اسلام آباد (دھرتی نیوز)آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پارٹی ٹکٹوں کا حتمی فیصلہ کرنے کے لئے پاکستان تحریک انصاف کا اعلیٰ سطحی 15 رکنی نیا پارلیمانی بورڈ قائم کر دیا گیا۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان بورڈ کی سربراہی کریں گے۔ بورڈ چیف آرگنائزر کے قائم کردہ پارلیمانی بورڈ کی سفارشات پر نظرثانی اور حتمی امیدواروں کا تعین کرے گا ۔نظرثانی بورڈ کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری ۔نوٹیفکیشن چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے کیا گیا۔ سیف اللہ خان نیازی، عامر محمود کیانی ، شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، شفقت محمود ، اسد عمر، عمران اسماعیل، اعظم سواتی اور غلام سرور خان بھی بورڈ میں شامل ہیں۔چودھری محمد سرور، ارشد داد ،علی امین گنڈا پور ،بیرسٹر سلطان محمود چودھری اور عثمان ڈار کو بھی نظرثانی بورڈ میں شامل کرلیا گیا۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم